امیگریشن نیوزپاکستان

ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے امریکہ چھوڑنے کی ایک بار پھر اہم پیشکش

غیر قانونی تارکین وطن رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کریں تو انہیں مفت سفری سہولت، ایک ہزار امریکی ڈالر کی امدادی رقم  اور امریکہ میں غیر قانونی قیام پر ممکنہ جرمانے سے استثنا دیا جائے گا

ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے امریکہ چھوڑنے کی تاریخی پیشکش

غیر قانونی تارکین وطن رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کریں تو انہیں مفت سفری سہولت، ایک ہزار امریکی ڈالر کی امدادی رقم  اور امریکہ میں غیر قانونی قیام پر ممکنہ جرمانے سے استثنا دیا جائے گا

واشنگٹن ڈی سی ( اردونیوز) ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی(DHS) نے ایک بار پھر امریکہ میں موجود غیر قانونی تارکین وطن ( امیگرنٹس) کو ایک منفرد اور تاریخی موقع فراہم کرتے ہوئے یاد دہانی جاری کی ہے کہ اگر وہ ازخود رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کریں تو انہیں مفت سفری سہولت، ایک ہزار امریکی ڈالر کی امدادی رقم (ایگزٹ بونس)، اور امریکہ میں غیر قانونی قیام پر ممکنہ جرمانے سے استثنا دیا جائے گا۔
یہ سہولت ون سی بی پی ایپ (CBP One) موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہے، جس کے تحت تارکین وطن اپنے آبائی ملک یا کسی ایسے ملک کا سفر اختیار کر سکتے ہیں جہاں ان کی قانونی حیثیت ہو۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی تارکین کو باعزت طریقے سے واپسی کا موقع دیا جا سکے اور مستقبل میں قانونی طریقہ کار کے تحت امریکہ آمد کی راہ ہموار ہو۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے ون سی بی پی ایپ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں امیگریشن سے متعلق اہم ترین خبروں کے لئے اس لنک کو کلک کریں

یہ بھی پڑھیں : صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جن افریقی اور مشرق وسطیٰ کے 12ممالک کے جزوی اور مکمل سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں، ان پابندیوں کا اطلاق سوموار 9جون سے شروع ہو گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button