چوہدری اکرم کا بھارت و پاکستان جنگ بندی پر صدر ٹرمپ اور کاؤنٹی ایگزیکٹو بلیک مین کا شکریہ
جنگ بندی معاہدہ کا خیرمقدم کرتے ہیں ، امن کے لئے آگے بڑھیں ، چوہدری اکرم کا صدر ٹرمپ کو خراج تحسین

چوہدری اکرم کا بھارت و پاکستان جنگ بندی پر صدر ٹرمپ اور کاؤنٹی ایگزیکٹو بلیک مین کا شکریہ
نیویارک (اردو نیوز) ناساکاؤنٹی کے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اور کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئرمشیر چوہدری اکرم نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے بیان میں چوہدری اکرم نے کہا:
“میں صدر ٹرمپ اور ہمارے کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جنہوںنے قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعے کے خاتمے میں کردار ادا کیا۔ہم پُرامن امریکی شہری ہیں جو ہم آہنگی اور تعاون کو بے حد اہمیت دیتے ہیں۔“
انہوں نے دونوں ممالک کو جنگ بندی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے امن قائم رہے اور ہم سبمل کر ایک روشن اور متحد مستقبل کے لیے کام کریں۔