امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں امیگرنٹ کمیونٹیز کو ”کوپو“ تنظیم کی جانب سے امیگریشن اٹارنیز کی فری لیگل خدمات کا اعلان

 مشکلات کی شکار امیگرنٹ کمیونٹی کو امیگریشن کیسوں میں مدد کی ضرورت ہے ۔ لہٰذا ”کوپو“ کے آفس میں امیگرنٹ کمیونٹیز کو بلا امتیاز اُن کے امیگریشن کیسوں کے حوالے سے ہر ممکن خدمات فراہم کی جائیں گی ، محمد رضوی

کسی بھی شخص کو اس کے بزنس امیگریشن ویزے کے علاوہ سیاسی پناہ ، فیملی پٹیشن ، مختلف امیگریشن ویزے کیٹیگریز کیسوں میں پٹیشن اور حتیٰ کہ امیگریشن آفس میں انٹرویو اور امیگریشن کی جانب سے گرفتاری کی صورت میں فری امیگریشن اٹارنیز اور خدمات فراہم کی جائیں گی

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی و ساؤتھ ایشین امریکن کمیونٹی کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم ”کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن “ ( کوپو۔COPO) کی جانب سے امریکہ میں امیگریشن پالیسیوں کے سخت نفاذ کی صورتحال کے پیش نظر امیگرنٹ کمیونٹیز کو امیگریشن اٹارنیز اور پیرا لیگل سٹاف کی فری لیگل خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ اعلان ”کوپو“ تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد رضوی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر محمد رضوی کے ساتھ امیگریشن امور کے ماہر امیگریشن اٹارنیز بھی موجود تھے ۔
محمد رضوی کا کہنا تھا کہ ”کوپو“ تنظیم نے ہمیشہ امیگرنٹ کمیونٹیز کو ہر ممکن خدمات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مشکلات کی شکار امیگرنٹ کمیونٹی کو امیگریشن کیسوں میں مدد کی ضرورت ہے ۔ لہٰذا ”کوپو“ کے آفس میں امیگرنٹ کمیونٹیز کو بلا امتیاز اُن کے امیگریشن کیسوں کے حوالے سے ہر ممکن خدمات فراہم کی جائیں گی ۔
محمد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت مند شخص ”کوپو“ کے بروکلین، نیویارک میں واقع آفس میں رابطہ کرے ، اسے امیگریشن اٹارنی کی خدمات بالکل فری فراہم کی جائیں گی ۔
پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ کسی بھی شخص کو اس کے بزنس امیگریشن ویزے کے علاوہ سیاسی پناہ ، فیملی پٹیشن ، مختلف امیگریشن ویزے کیٹیگریز کیسوں میں پٹیشن اور حتیٰ کہ امیگریشن آفس میں انٹرویو اور امیگریشن کی جانب سے گرفتاری کی صورت میں فری امیگریشن اٹارنیز اور خدمات فراہم کی جائیں گی ۔

COPO Announces Free Immigration Legal Services for Immigrant Communities in New York


New York: The Council of People’s Organizations (COPO), a prominent representative organization of the Pakistani and South Asian American community, has announced free legal services by immigration attorneys and paralegal staff for immigrant communities amid the strict enforcement of U.S. immigration policies.

The announcement was made during a press conference by COPO Executive Director Mohammad Razvi. Several expert immigration attorneys were also present on the occasion. Mohammad Razvi stated that COPO has always played an active role in providing support and services to immigrant communities and understands the urgent need for legal assistance in immigration-related cases during these challenging times.

He emphasized that COPO will offer all possible assistance to immigrant communities without discrimination regarding their immigration cases. Mohammad Razvi further added that individuals in need can contact COPO’s office located in Brooklyn, New York, where immigration attorney services will be provided completely free of charge.

Related Articles

Back to top button