امیگریشن نیوزپاکستان

سیکرٹری ہوم لینڈ سیکورٹی کا ’کوائٹ سکائی پروگرام‘ ختم کرنے کا اعلان

Cristie Noem Ends Quiet Skies Program, Cites Misuse Under Biden and $200M Wasted Annually

پروگرام نے اپنے قیام سے اب تک ایک بھی دہشت گرد حملہ روکنے میں کامیابی حاصل نہیں کی، جب کہ یہ ہر سال امریکی عوام کو تقریباً دو سو ملین ڈالر کا نقصان پہنچا رہا تھا،کرسٹی نوم

نیویارک (محسن ظہیر)امریکی سیکرٹری برائے ہوم لینڈ سیکورٹی کرسٹی نوئم نے اعلان کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے ) کے تحت چلنے والا متنازعہ ’کوائٹ اسکائز پروگرام‘ فوری طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری نوئم کے مطابق اس پروگرام نے اپنے قیام سے اب تک ایک بھی دہشت گرد حملہ روکنے میں کامیابی حاصل نہیں کی، جب کہ یہ ہر سال امریکی عوام کو تقریباً دو سو ملین ڈالر کا نقصان پہنچا رہا تھا۔کرسٹی نوم نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) اور ’ٹی ایس اے‘ کو ایسے شواہد، دستاویزات، خط و کتابت اور ٹائم لائنز ملی ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ پروگرام قومی سلامتی کے نام پر دراصل بائیڈن انتظامیہ کے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے اور حامیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کی اندرونی تحقیقات کے ساتھ ساتھ وہ کانگریس سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ وہ اس پروگرام کے ذریعے کی گئی ممکنہ بدعنوانیوں کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے۔
کرسٹی نوم نے واضح کیا کہ ’ٹی ایس اے ‘ اپنی اصل ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرے گا، تاکہ امریکی مسافروں کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ سات مئی سے نافذ ہونے والا ”رئیل آئی ڈی “قانون بھی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ’ٹی ایس اے‘کو اس کے حقیقی مشن کی طرف واپس لے کر جائے گی، جس میں عوام کی حفاظت، پرائیویسی کا تحفظ، اور قانون کا مساوی نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔

Cristie Noem Ends Quiet Skies Program, Cites Misuse Under Biden and $200M Wasted Annually

https://x.com/Sec_Noem/status/1930688976144253410

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button