سٹی یونیورسٹی آف نیویارک سے ڈپلومہ کورسز 1800 نرسز گریجویٹ ، چانسلر کی مبارکباد
CUNY Celebrates Over 1,800 New Nurses Graduating in 2025, Filling Critical Gaps in NYC Healthcare Workforce

نیویارک سٹی میں نئے نرسوں کا نصف اور نئے اساتذہ کا تہائی حصہ ”کیونی“ کے فارغ التحصیل طلبہ پر مشتمل،نیشنل نرسز ڈے اور ٹیچرز اپریسی ایشن ڈے پر یونیورسٹی کی خراجِ تحسین
نیویارک(اردونیوز) نیشنل نرسز ڈے اور نیشنل ٹیچرز ڈے کے موقع پر سٹی یونیورسٹی آف نیویارک (کیونی۔CUNY) نے اُن 5,000 سے زائد طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے جو اِس سال نرسنگ اور ٹیچنگ کے شعبوں میں ڈگری حاصل کر کے فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ نیویارک سٹی میں نوکری کرنے والے نئے نرسوں میں تقریباً نصف اور پبلک اسکولوں کے نئے اساتذہ میں ایک تہائی CUNY کے فارغ التحصیل ہیں۔
سٹی یونیورسٹی آف نیویارک (کیونی)کے چانسلر فیلکس وی. ماتوس روڈریگز کا کہنا ہے کہ نیشنل نرسز ڈے اور ٹیچرز ڈے کے موقع پر ہمیں ان پیشوں میں آنے والے افراد کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بہت سے گریجویٹس شہر کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہہر سال سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کے 17 کالجوں میں پانچ سو سے زائد تعلیمی پروگرامز میں 15ہزار سے زائد طلبہ داخل ہوتے ہیں۔ تقریباً 35سو طلبہ ہر سال ٹیچنگ پروگرامز سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں، جن میں 38 فیصد اقلیتی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔
فارغ التحصیل طلبہ میں لیہمن کالج کے انجل ڈیاز اور ہنٹر کالج کی میری اسکوبار شامل ہیں، جو اپنے تجربات اور تعلیمی خدمات سے نئی نسل کو متاثر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کے 13 کالجوں میں نرسنگ کے 50 سے زائد پروگرامز دستیاب ہیں، جہاں سے سالانہ تقریباً 1,800 نرسز فارغ التحصیل ہوتی ہیں۔ ان میں 70 فیصد طلبہ کم نمائندگی والے گروپوں سے تعلق رکھتے ہیں، جو کہ قومی اوسط 42 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔فارغ التحصیل ہونے والے نمایاں طلبہ میں کوئنزبرو کمیونٹی کالج کے ولادیمیر لاموسنری اور جی اوبیول شامل ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی کے ذاتی تجربات کو خدمت میں بدل دیا۔
CUNY Celebrates Over 1,800 New Nurses Graduating in 2025, Filling Critical Gaps in NYC Healthcare Workforce