ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان، مجموعی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا
Donald Trump Announces Additional 25% Tariff on India, Total Tariff Now 50%
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر پہلے سے عائد 25فیصد ٹیرف کو ڈبل کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب امریکہ کی جانب سے باھرت پر عائد ہونیوالا ٹیرف50فیصد ہو گیا ہے
واشنگٹن ڈی سی ( اردو نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر پہلے سے عائد 25فیصد ٹیرف کو ڈبل کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب امریکہ کی جانب سے باھرت پر عائد ہونیوالا ٹیرف50فیصد ہو گیا ہے ۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد ٹیرف کو ڈبل کرنے کا فیصلہ بھارت کی جانب سے روس سے خام تیل کی خریداری کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکہ کی پالیسی ہے کہ جو ملک بھی روس سے سستا تیل خریدے گا، اسے امریکی پابندیوں کا زائد ٹیرف کاسامنا کرنا پڑےگا۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر ٹیرت دوگنا کرنے کے فیصلے کا اعلان وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر میں کیا گیا ۔ بھارت پر نئے امریکی ٹیرف کا اطلاق سات اگست سے ہوگا۔ بھاری امریکی ٹیرف کی وجہ سے بھارت کی امریکہ کو کی جانیولی برامدات پر گہرے اثرات کرتب ہونگے ۔
ٹرمپ نے سی این بی سی کو ایک ٹیلی ویڑن انٹرویو میں کہا کہ بھارت ایک اچھا تجارتی پارٹنر نہیں رہا کیونکہ وہ ہمارے ساتھ بہت زیادہ کاروبار کرتے ہیں، لیکن ہم ان کے ساتھ کاروبار نہیں کرتے، اس لیے ہم نے
25 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن میں اگلے 24 گھنٹوں میں اس میں بہت زیادہ اضافہ کرنے جا رہا ہوں کیونکہ وہ روسی تیل خرید رہے ہیں۔دریں اثناءبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سات سال کے بعد چین کے دورہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم مود ی کا دورہ چین ، نیو دہلی کی خارجہ پالیسی میں اہم شفٹ کا اشارہ دے رہا ہے جس پر سفارتی اور امور خارجہ کے پنڈتوں کی نظریں جمی ہوئی ہیں ۔
Donald Trump Announces Additional 25% Tariff on India, Total Tariff Now 50%



