برونکس میں پبلک الیکٹرک گاڑیوں کےلئے نیا فاسٹ چارجنگ اسٹیش قائم
ٹی ایل سی ڈرائیور اس اسٹیشن پر چارجنگ فیس پر 15 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں
برونکس میں پبلک الیکٹرک گاڑیوں کےلئے نیا فاسٹ چارجنگ اسٹیش قائم
ٹی ایل سی ڈرائیور اس اسٹیشن پر چارجنگ فیس پر 15 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں
نیویارک( اردونیوز) نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے کمشنر یڈانِس روڈریگِز نے اعلان کیا کہ شہر کے عوامی الیکٹرک گاڑیوںکے فاسٹ چارجنگ نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں برونکس کے علاقے برانکس پارک ایسٹ میں ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے وائٹ پلینز روڈ میونسپل پارکنگ فیلڈ پر ایک نیا عوامی فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کھول دیا گیا ہے۔یہ نیا فاسٹ چارجنگ اسٹیشن شہر کی فوسل فیول گاڑیوں سے الیکٹرک گاڑیوں کی طرف منتقلی میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ اسٹیشن خاص طور پر ایسے علاقوں میں واقع ہے جہاں ٹیکسی اور لیموزین کمیشن کے لائسنس یافتہ ڈرائیور زیادہ تعداد میں موجود ہیں۔ ٹی ایل سی ڈرائیور اس اسٹیشن پر چارجنگ فیس پر 15 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔
فاسٹ چارجنگ کی توسیع، ایڈمز انتظامیہ کے گرین رائیڈز انیشیٹو کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد دے گی، جس کے تحت 2030 تک تمام ہائی والیوم فارہائر گاڑیوں کے سفر کو زیرو ایمیشن یا وہیل چیئر قابل رسائی بنایا جائے گا۔
ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے کمشنر یڈانِس روڈریگِز نے کہا کہ ایک سبز ٹرانسپورٹیشن مستقبل حاصل کرنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز میں سرمایہ کاری ضروری ہے تاکہ ہم فوسل فیول گاڑیوں کو الوداع کہہ سکیں۔ بطور سابق ٹیکسی ڈرائیور، میں جانتا ہوں کہ ان علاقوں میں سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے جہاں فار-ہائر گاڑیوں کے ڈرائیور زیادہ رہتے ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ ایسٹ برانکس کے رہائشی ان نئے اسٹیشنز سے نمایاں فائدہ اٹھائیں گے۔”
ٹی ایل سی کے کمشنر اور چیئر ڈیوڈ ڈو نے کہا:”ہر نیا چارجنگ ہب ہمارے شہر کو صاف، سستا اور پائیدار بناتا ہے۔ یہ چارجرز ٹی ایل سی ڈرائیورز کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہوں گے، جو ایپ کے ذریعے 15 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ صرف اس پڑوسی علاقے میں تقریباً 1,000 ڈرائیور رہائش پذیر ہیں، جبکہ قریب کے دیگر علاقوں میں مزید 1,500 رہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں مزید برانکس میں چارجنگ ہب کھلیں گے۔”
اس اسٹیشن پر چار فاسٹ چارجرز نصب کیے گئے ہیںجو زیادہ تر الیکٹرک گاڑیوں کو صرف 20 منٹ میں 80 فیصد چارج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے علاوہ، یہاں چار لیول 2 چارجرز بھی نصب کیے گئے ہیں جو زیادہ تر EVs کو 6 سے 8 گھنٹوں میں مکمل چارج فراہم کر سکتے ہیں۔
نیویارک شہر کے زیادہ تر EV چارجنگ اسٹیشنز مہنگے علاقوں میں مینی ہٹن اور اندرونی بروکلن اور کوئینز میں واقع ہیں، جبکہ برانکس میں فی الحال سب سے کم فاسٹ چارجرز ہیں۔برونکس میں چارجنگ سٹیشن کا قیام میئر ایڈمز کے مقصد کو آگے بڑھاتا ہے کہ 2035 تک ہر نیویارک کے رہائشی کو 2.5 میل کے فاصلے پر فاسٹ چارجنگ اسٹیشن دستیاب ہو۔ وائٹ پلینز روڈ اسٹیشن فاسٹ چارجنگ کی مساوی رسائی کو بہتر بنائے گا، جس سے فاسٹ چارجر کے قریب رہنے والے نیویارک کے رہائشیوں کی تعداد 81 فیصد سے بڑھ کر 88 فیصد ہو جائے گی۔



