پاکستان
ایلان مسک کا ٹرمپ انتظامیہ سے الگ ہونے کا اعلان، ڈوج محکمہ کام کرتا رہیگا
ایلان مسک کی جانب سے ایکس پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت پورا ہونے پر اپنے عہدے سے الگ ہو رہے ہیں

ایلان مسک کا ٹرمپ انتظامیہ سے الگ ہونے کا اعلان، ڈوج محکمہ کام کرتا رہیگا
نیویارک ( اردونیوز ) ایلان مسک نے حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور وسائل کے ضیاع کو روکنے کے محکمے ڈوج کے سربراہ کے طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ایلان مسک کی جانب سے ایکس پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت پورا ہونے پر اپنے عہدے سے الگ ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے انہیں خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیا۔
یہاں قابل امر ذکر یہ ہے کہ ایلان مسک ایسے وقت پر عہدے سے الگ ہوئے ہیں کہ جب انہوں نے اعلانیہ صدر ٹرمپ کے اخراجات کے بل سے اختلاف کیا تھا۔