پاکستان

ایرک ایڈمز کی مئیر نیویارک کی دوڑ سے دستبردار

Eric Adams Exits NYC Mayoral Race

مئیر نیویارک ایرک ایڈمز نے اپنی والدہ کی تصویر کے ساتھ ویڈیو میں مئیر کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا

نیویارک ( اردونیوز) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز، دوسری ٹرم کے لئے مئیر کی دوڑ سے دستبردارہونے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد نیویارک سٹی کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی آگئی ہے ۔ مئیر ایرک ایڈمز نے اپنی آنجہانی والدہ کی تصویر کے ساتھ ایک تفصیلی ویڈیو جاری کی جس میں سب سے پہلے انہوں نے بطور مئیر اپنی کارکردگی کو بیان کیا اور کہا کہ انہوں نے ہاوسنگ، امن و امان ، روز گار سمیت دیگر امور پر مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔مئیر ایڈمز کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ میں مختلف کمیونٹیز کو اہم ذمہ داریاں دی گئیں جس کی پہلے مثال نہیں ملتی ۔
مئیر ایڈمز نے کہا کہ میرے خلاف جو کیس بنائے گئے ، وہ بے بنیاد تھے ۔ ان کیسوں کی وجہ سے مجھے اپنے سیاسی کیرئیر کو آگے بڑھانے میں چیلنج درپیش ہوئے ۔
مئیر ایرک ایڈمز کے دستبردار ہونے کے بعد اب مئیر نیویارک سٹی کی دوڑ میں تین امیدواران باقی رہ گئے ہیں ۔ جن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری الیکشن جیتنے والے اور ڈیموکریٹ پارٹی کے نامزد امیدوار زوہران ممدانی ، سابق گورنر نیویارک اینڈریو کومو اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلوا شامل ہیں ۔ 

Eric Adams Exits NYC Mayoral Race

نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button