اوورسیز پاکستانیز

ندیم کرمانی کی اہلیہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اور دعا ہفتہ ،22نومبرکو ہو گی

محترمہ آمنا کرمانی مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا اسلامک سنٹر آف میل ویل ، لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں نماز عصر اور نماز مغرب کے دوران ہو گی

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ندیم کرمانی کی اہلیہ محترمہ جن کا انتقال ہو گیا تھا ، کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت ہفتہ ، 22نومبر کو اسلامک سنٹر آف میل ویل ، لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں ہو گی ۔ ندیم کرمانی کی جانب سے تمام دوست احباب سے کہا گیا کہ وہ ان کی اہلیہ مرحومہ کے لئے کی جانیوالی فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت میں شریک ہوں ۔
فاتحہ خوانی اسلامک سنٹر آف میل ویل میں نما ز عصر دو بجے کے بعد شروع ہو گی اور نماز مغرب کے موقع پر دعائے مغفرت ہو گی ۔
واضح رہے کہ ندیم کرمانی کی اہلیہ مرحومہ کا دو روز قبل انتقال ہو گیا تھا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ اسلامک سنٹر آف میل ویل میں ادا کی گئی جس میں ندیم کرمانی کے عزیز و اقارب کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعد ازاں مرحومہ کو لانگ آئی لینڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ ندیم کرمانی نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے غم میں شریک ہوئے ۔
مرحومہ کے لئے کی جانی والی فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

1 (917) 519-1600

+1 (917) 648-6232
۔۔۔
اسلامک سنٹر آف میل ویل، لانگ آئی لینڈ کا ایڈریس درج ذیل ہے 

Islamic Center of Melville
118 old East Neck Road, Meville, NY

 

۔۔۔

Related Articles

Back to top button