اوورسیز پاکستانیز

سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی کی شرائط میں مزید نرمی کردی

اب 40 سال سے کم عمر کے مرد حضرات بغیر فیملی کے عمرہ ادا کر سکیں گے جبکہ پینتالیس سال سے کم عمر زائرین فیملی کے بغیر بھی عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جا سکیں گئے

ریاض (اردو نیوز ) عمرہ زائرین کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی ہے، سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی کی شرائط میں مزید نرمی کر دی۔عمرہ ادائیگی سے متعلق سعودی سفارتخانہ کی جانب سے نیا سرکلر جاری کر دیا گیا، تمام عمرہ آپریٹر ایجنسیز اور ائیرلائینز کو جاری سرکلر میں کہا گہا ہے کہ اب 40 سال سے کم عمر کے مرد حضرات بغیر فیملی کے عمرہ ادا کر سکیں گے جبکہ پینتالیس سال سے کم عمر زائرین فیملی کے بغیر بھی عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جا سکیں گئے

جبکہ 45 سال سے کم عمر خواتین کے لیے محرم کی شرط ختم کردی گئی ہے۔خواتین بغیر محرم سعودی عرب عمرے کی غرض سے جا سکیں گی اسکے علاوہ بغیر محرم خواتین پر سے گروپ کی شرط بھی ہٹا دی گئی ہے، خواتین کو عمرہ کی غرض سے گروپ کی صورت میں جانے کی بھی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین و اہم خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے پڑھتے رہیں ۔۔۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

 

Related Articles

Back to top button