پاکستان

اے آر وائی فلمز کی Love Guruکی مووی لانچنگ 20مئی کو نیویارک میں ہو گی

ARY Films' 'Love Guru' to Premiere in NYC on May 20, Stars Humayun Saeed & Mahira Khan to Attend Special Launch

نیویارک سٹی میں ہونیوالے پریمئیر شو میں فلم سٹار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان دونوں خصوصی شرکت کریں گے

نیویارک ( اردونیوز) سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی جانب سے پیش کردہ فلم ‘لو گرو’ کی مووی لانچنگ 20مئی کو نیویارک سٹی میں ہو گی۔ ’لوگرو‘(Love Guru) کی مووی لانچنگ میں فلم کے دونوں اہم فلم سٹارز ہمایوں سعید اور ماہرہ خان خصوصی طور پر نیویارک آئیں گے اور لانچنگ تقریب میں شریک ہونگے ۔اے آر وائی یو ایس اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر آصف جمال کے مطابق نیویارک میں ’لو گرو‘ کی لانچنگ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور لانچنگ نیویارک سٹی کے رابرٹ ولیمز سنٹر میں ہو گی ۔

نیویارک سے قبل ’لو گو‘ کی مووی لانچنگ 18مئی کو ہیوسٹن اور 19مئی کو ڈیلاس میں بھی ہو گی ۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ہمائیوں سعید اور ماہرہ خان کی نئی فلم ‘لو گرو’ کے ٹریلر نے آتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔ٹریلر میں ہمائیوں سعید بظاہر ایک ایسے لڑکے کا کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں جو بہت ساری لڑکیوں سے فلرٹ کرنے میں ماہر ہے اور لڑکیوں کا پھنسانا اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی جانب سے پیش کردہ فلم ‘لو گرو’ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا ہے ۔ شیئر کی گئی پوسٹ میں فلم کو ہنسی، محبت اور بہت سارے جذبات کا امتزاج قرار دیا گیا ہے۔

ARY Films’ ‘Love Guru’ to Premiere in NYC on May 20, Stars Humayun Saeed & Mahira Khan to Attend Special Launch

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button