بین الاقوامیپاکستان

واشنگٹن میں پاکستانی تہذیب و ثقافت اور سیاحت کا فروغ

پاکستان کی تہذیب و ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے واشنگٹن ڈی سی کے سکول میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

واشنگٹن ڈی سی (اردونیوز ) سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن کے زیر اہتمام پاکستان کی تہذیب و ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے واشنگٹن ڈی سی کے سکول میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت سفارتخانہ کے حکام نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں ترجمان پاکستانی سفارتخانہ ملیحہ شاہد نے پاکستان کی ثقافت سیاحت اور تاریخ کے فروغ پر مبنی تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔یہ تقریب “سفارتخانہ پاکستان کے پروموشن پروگرام” کا حصہ ہے جس میں سفارت خانہ پاکستان اور ڈی سی پبلک اسکولز مل کر کام کریں گئے۔اس منصوبے کے تحت رواں سال ڈی سی ٹائم میں سرکاری اسکولوں کے ساتھ سال بھر کی سرگرمیوں میں پاکستانی ثقافت و سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔طلباءمیں پاکستان کے پاسپورٹ کی نمائندگی کرنے والے کارڈز تقسیم کیے گئے اور کارڈز پر انٹری سٹیمپ بھی لگا ئی گئی۔
سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے طلباءکو سفارتخانہ پاکستان دورے کی دعوت بھی دی۔تقریب کے اختتام پرطلباءنے پاکستانی پاسپورٹ کارڈزاور نقشہ پر پاکستان کا ورچوئل ٹور بھی کیا اور اردو حروف تہجی بھی سیکھے۔اس موقع پر طلبا ءکو پاکستانی کھانا بھی پیش کیا گیا۔طلبا ءنے سفیر پاکستان اور سفارتخانہ کے حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Pakistan’s beautiful landscapes, rich cultural heritage and exotic cuisine were promoted at DC Public Schools

Related Articles

Back to top button