پاکستان

کونی آئی لینڈ ایونیو پر چاند رات ، نیویارک میں عید کی خوشیاں

کورونا وبا کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد ACMWکے زیر اہتمام کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر چاند رات کا عظیم الشان اجتماع

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ اور کینیڈا میں بسنے والی مسلم امریکن کمیونٹی دو مئی کو ایک ساتھ عید الفطر منا رہی ہے ۔ عید سے قبل نیویارک کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر دو سال کے وقفے کے بعد چاند رات کی رونقیں لوٹ آئیں۔

بازہ روحی سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم امریکن کونسل آف مینارٹی وومین کے زیر اہتمام کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین جو کہ نیویارک میں لٹل پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، پر چاند رات کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی و مسلم امریکن فیملیز بالخصوص خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔ کورونا وبا کی وجہ سے دو سال سے چاند رات کے اجتماع منعقد نہیں ہوئے تھے تاہم دو سال کے وقفے کے بعد ہونیوالی چاند رات میں عید کے بھرپور رنگ امڈ آئے اور کمیونٹی ارکان نے بھرپور انداز میں عید کی تیاریاں کیں ۔

خواتین نے چوڑیاں پہنیں ، ہاتھوں پر مہندی سجائی اورعید کے حوالے سے ملبوسات بھی خرید ے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی چاند رات کی خوشیاں میں نیویارک کی اہم منتخب و آفیشل امریکی شخصیات نے بھی شرکت کی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو چاند رات کی مبارکباد دی ۔

Related Articles

Back to top button