اکناریلیف نیویارک کابیک ٹو سکول پروگرام،نیویارک میں6ہزار سکول بیگز تقسیم ہونگے
ICNA Relief to Distribute 6,000 School Bags and Supplies to Needy Students Across New York State
اکنا ریلیف کے زیر اہتمام نیویارک سٹیٹ میں مستحق سٹوڈنٹس میں 6,000سکول بیگز اور سپلائیز تقسیم کی جائیں گی، امریکہ بھر میں کل60ہزار سے زائد سکول بیگ،33ریاستوں میں تقسیم ہونگے
اکنا ریلیف کے ارشد جمال ، اسحاق الپار، فرح ضیا، معمر انور،اسوہ انور اور اکنا ریلیف نیویارک کے طارق الرحمان کی پریس کانفرنس ، بیک ٹو سکول پراگرم کے ایمبیسیڈرز اور رضاکاران بھی شریک
نیویارک ( اردو نیوز ) انسانیت کی خدمت میں سرگرم عمل اکنا ریلیف نیویارک کے زیراہتمام فلاحی خدمات کے متعدد منصوبوں میں بیک ٹو سکول سپلائیز ایک اہم اور مقبول ترین پروگرام ہے۔گذشتہ کئی سالوں سے جاری بیک ٹو اسکول پروگرام کے تحت امریکہ بھر میں اب تک ہزاروں مستحقین میں ایک ملین کے لگ بھگ سکول بیگ بمعہ سپلائیز تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ اس سال اکنا ریلیف کے اس سگنیچر منصوبے کے تحت امریکہ بھر میں 60 ہزار سے زائد جبکہ نیویارک سٹی میں6 ہزار سکول بیگز تقسیم کئے جائیں گے۔
اس سلسلے میں کوئینز کے ایک ریسٹورنٹ میں پریس کانفرنس ہوئی جس میں بیک ٹو سکول پروجیکٹ میں حصہ لینے والے والنٹئرز کا تعارف بھی کرایا گیا ۔انہیں خصوصی والنٹئیر کٹ اور کیپ دئیے گئے۔تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔سسٹر اسوہ انور نے خوبصورتی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اسوہ انور نے والنٹیرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔انہیں کمیونٹی کی خدمت کے لئے چنا گیاہے۔انہوں نے کہا والنٹئیرز کمیونٹی میں اس پروگرام کے ذریعے اچھا تاثر دے سکتے ہیں۔اسوہ گجر نے کہا کہ اگست کے مہینہ سے پروگرام کا آغاہوگا۔ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ بیک ٹو اسکول ایونٹس میں شرکت کریں۔

اکنا المرکز نیویارک کے صدر طارق الرحمن،اکنا ریلیف نارتھ ایسٹ کے انچارج ارشد جمال، اکنا ریلیف نیویارک کے ایریا مینیجر اسحاق الپار، اور فوڈ پینٹری کے انور گجر نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا بیک ٹو اسکول پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔
طارق الرحمن کا کہنا تھا کہ اکنا ریلیف ٹرینڈ سینٹر ہے۔ایک وقت تھا جب مسلم کمیونٹی میں ایک دوسرے کو کھلانے کارواج نہیں تھا۔ اکنا±نے یہ رجحان متعارف کروایا۔ہم نے چیلنج قبول کیا۔سکول بیگ ہو یا بھوکوں کو کھانا کھلانا ہو۔یا خواتین کو پناہ فراہم کرنے کی بات کی جائے اکنا ریلیف نے انقلابی اقدام کئے اور نتائج سب کےسامنے ہیں۔اب ہر مسجد اور سینٹر جائیں وہاں بھی فوڈ پینٹری اور دیگر فلاحی مراکز کھولنا چاہتے ہیں۔ اکنا ریلیف نے سب کے لئے ایسی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنادیا ہے۔ اسے بہت دعائیں بھی مل رہی ہیں۔
ارشد جمال نے کہا آج سے دس سال پہلے لوگ بیک ٹو اسکول کے بارے میں سوال کرتے تھے کہ بیک ٹو سکول سپلائیز کی کیا ضرورت ہے۔حکومت کی طرف سے بچوں کو ، کوپن مل جاتے تھے۔ہم نے یہ کام شروع کیا تو ہمارے ساتھ صرف چار لوگ تھے اب سینکڑوں والنٹئیرز ہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت دنیا بھر لوگ پریشان حال ہیں۔ ہم نے اللہ کے نام سے یہ پروگرام شروع کیا۔مسلمان کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہیں کہ پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے لئے کھڑے ہیں۔
اکنا ریلیف نیویارک آفس کے انچارج اسحاق الپار نے بتایا کے اسلامی مراکز اور مساجد اس نیک کام میں ہمارے ساتھ ہیں۔مساجد کے علاوہ کمیونٹی سینٹرز اور ریاستی ومقامی منتخب عہدیدار تعاون کررہے ہیں۔اسحاق الپار نے کہا کہ ہر سال سپلائیز میں اضافہ ہورہا گزشتہ سال پانچ ہزار سکول بیگ تقسیم کئے گئے تھے۔ اس سال 6 ہزار سے زائد بیگز تقسیم کئے جائیں گے۔
والنٹئیرز کی انچارج فرح ضیاءنے تمام والنٹئیرز کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب واٹس ایپ گروپ میں لوکیشنز اور دیگر ضروری معلومات کے لئے ایک دوسرے سے رابطے میں۔ ہمیں ہر طرح کی صلاحیت کے حامل والنٹئیرز کی ضرورت ہے۔پرتکلف کھانوں سے تواضح کی گئی ۔
ICNA Relief to Distribute 6,000 School Bags and Supplies to Needy Students Across New York State



