پاکستاناوورسیز پاکستانیز

معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر کا نیویارک میں شہریار علی کی حمایت میں بڑا بیان

Iftikhar Thakur Endorses Sheharyar Ali, Urges Pakistani Community to Ensure His Election Win

افتخار ٹھاکر جو کہ امریکہ کے دورے پر ہیں، کا نیویارک کی ناسا کاؤنٹی سے لیجس لیٹر کے امیدوار شہریار علی کی حمایت کے اعلان ، پاکستانی کمیونٹی سے کامیابی کو یقینی بنانے کی اپیل

 

 

نیویارک(اردو نیوز) پاکستان کے مشہور ایکٹر و کامیڈین افتخار ٹھاکر نے نیویارک کی ناسا کاؤنٹی، لانگ آئی لینڈ سے کاؤنٹی لیجسلیٹر کے امیدوار شہریار علی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے الیکشن میں شہریار علی کو کامیاب کرنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے ۔
افتخار ٹھاکر جو کہ ان دنوں نیویارک کے دورے پر ہیں، نے کمیونٹی رہنما اور ”ساسبا“ تنظیم کے چئیرمین سید محسن شاہ نقوی کے آفس میں شہریا رعلی کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں اپنے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔
افتخار ٹھاکر نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ نومبر میں ہونیوالے الیکشن میں ناسا کاؤنٹی سے شہر یار علی کو کامیاب کریں اور نومبر سے قبل اکتوبر میں شروع ہونے والی ”ارلی ووٹنگ “ کے دوران قبل از الیکشن اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ۔
واضح رہے کہ شہر یار علی نیویارک کی ناسا کاؤنٹی سے ”لیجسلیٹر“ کا الیکشن لڑررہے ہیں۔ وہ اگر کامیاب ہوتے ہیں تو نیویارک سٹیٹ سے منتخب ہونیوالے پہلے پاکستانی منتخب آفیشل ہونگے ۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم خبروں سے باخبر رہنے کے لئے ۔۔۔۔اردو نیوز۔۔۔۔ پڑھتے ہیں

Related Articles

Back to top button