نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی کی شخصیت اعجاز زمان انتقال کر گئے
Pakistani Community Mourns: Ijaz Zaman, Son-in-Law of Singer Farida Khanum, Passes Away in NYC, Leaves Behind Wife, 3 Daughters

اعجاز زما ن ، معروف گلوکارہ فریدہ خانم کے داماد تھے ، پسماندگان میں بیوہ اور تین بیٹیاں شامل ہیں، کمیونٹی کا اظہا ر تعزیت
اعجاز زمان کی نماز جنازہ منگل ،(آج) 13مئی کو شاہ نجف اسلامک سنٹر ، برینٹ وُڈ، سفک کاونٹی ، نیویارک ( لانگ آئی لینڈ) میں دوپہر بارہ بجے ادا کی جائے گی
نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت ، پی آئی اے کارگو کے سابق مینیجر اور پاکستان کی معروف گلوکارہ فریدہ خانم کے داماد اعجاز زمان نیویارک میں انتقال کر گئے ۔ وہ گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔ اعجاز زمان مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ( فریدہ خانم کی صاحبزادی) ، تین بیٹیاں شامل ہیں ۔اعجاز زمان کے انتقال کی اطلاع ان کی بیوہ فرزانہ اعجاز زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی ۔
ان کے ایک بیٹے چند سال قبل ، نیویارک میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔ بیٹے کے انتقال کا دکھ اعجاز زمان نے ہمیشہ اپنے دل میں رکھا اور اس کے غم میں ہمیشہ مغموم رہتے تھے ۔اعجاز زمان کو نیویارک میں سپرد خاک کیا جائیگا۔ اعجاز زمان کی نماز جنازہ منگل ، 13مئی (آج) کو شاہ نجف اسلامک سنٹر ، برینٹ وُڈ، سفک کاونٹی ، نیویارک ( لانگ آئی لینڈ) میں دوپہر بارہ بجے ادا کی جائے گی ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نے اعجاز زمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔
Pakistani Community Mourns: Ijaz Zaman, Son-in-Law of Singer Farida Khanum, Passes Away in NYC, Leaves Behind Wife, 3 Daughters