پاکستانامیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

امیگریشن ایجنٹ کو زیادہ بندے پکڑنے پر انعام دینے کے فیصلے پر چند گھنٹوں میں یو ٹرن

U-turn Within Hours on Decision to Reward Immigration Agents for More Arrests

یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے حکام کی جانب سے پہلے نقد انعام کا میمو جاری کیا گیا پھر ایک اور ای میل میں کہا گیا کہ اسے نظر انداز کیا جائے

نیویارک ( اردو نیوز ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ میں غیر قانونی امیگرنٹس اور امیگریشن قوامین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کرنے والے ادارے یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ( یو ایس آئی سی ای ) کے امیگریشن ایجنٹ کو زیادہ سے زیادہ افراد کو ڈیپورٹ کرنے پر نقد انعام دینے کی ترغیت دی گئی تھی تاہم ادارے کی جانب سے یہ فیصلہ چند ہی گھنٹوں کے بعد واپس لے لیا گیا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبال امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ے اپنے داخلی ای میل میں اعلان کیا کہ ایجنٹس کو تیز تر ملک بدری پر نقد انعامات دیے جائیں گے، تاکہ صدر ٹرمپ کی بڑے پیمانے پر ڈیپورٹیشن مہم میں رفتار لائی جا سکے لیکن صرف چار گھنٹے بعد، یہ 30 دن کا پائلٹ پروگرام اچانک منسوخ کر دیا گیا۔
ایجنسی کی فیلڈ آپریشنز ڈویژن کی اہلکار لیانا جے کاسٹانو نے ایک فالو اپ ای میل میں ملک بھر کے دفاتر کو ہدایت دی کہ براہ کرم اس ای میل کو نظرانداز کریں۔
محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ترجمان ٹریشیا میکلاگلن نے وضاحت کی کہ یہ پروگرام ایجنسی کی اعلیٰ قیادت کی منظوری کے بغیر شروع کیا گیا تھا، اور اس طرح کی کوئی پالیسی نہ نافذ کی گئی ہے اور نہ ہی ICEکبھی زیر غور رہی ہے۔
واضح رہے ک ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کوششیں جاری ہیں کہ امریکہ میں مقیم غیر قانونی امیگرنٹس کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں گرفتار کرکے ڈیپورٹ کیا جائے ۔ اس سلسلے میں امیگریشن پالیسیوں اور قوانین کو سخت سے سخت تر کیا جا رہا ہے ۔

U-turn Within Hours on Decision to Reward Immigration Agents for More Arrests

Related Articles

Back to top button