پاکستانخبریں

عمران خان جیل میں خیریت سے ہیں، افواہیں بے بنیاد نکلیں

عمران خان اڈیالہ جیل میں خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں تاہم انہیں کچھ وائرل انفیکشن ہوئی تھی جو کہ موسمی علالت ہے اور عمران خان کو اڈیالہ سے کہیں منتقل نہیں کیا گی

لاہور ( احسن ظہیر سے ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں تاہم انہیں کچھ وائرل انفیکشن ہوئی تھی جو کہ موسمی علالت ہے اور عمران خان کو اڈیالہ سے کہیں منتقل نہیں کیا گیا ۔
عمران خان سے متعلق بدھ،26نومبر کو اچانک ایک افواہ پھیل گئی جس کا مرکز انڈیا تھا کہ عمران خان کی طبیعت انتہائی خراب ہے اور انہیں اڈیالہ سے کہیں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس افواہ نے ملک بھر میں بے یقینی کی فضاءپیدا کر دی ۔تاہم حکومتی ذرائع اور اہم میڈیا رپورٹس میں واضح کیا گیا کہ عمران خان بالکل خیریت سے ہیں، انہیں اڈیالہ جیل سے کہیں منتقل نہیں کیا گیا ، انہیں موسمیاتی وائرل انفیکشن ہوئی ۔
پی ٹی آئی نے پارٹی کے بانی عمران خان کے بارے حالیہ افواہوںپر حکومت سے وضاحت طلب کی ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیرِاعظم کی اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کا فوری انتظام کیا جائے۔ی

Related Articles

Back to top button