امیگریشن نیوز

سعودی عرب :65سال سے زائد عمر کے افراد کے حج پر پابندی عائد

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے حج 2022 کے عازمین کے لئے نئی سفری ہدایات جاری کردی گئیں

ریاض (اردو نیوز ) سعودی عرب نے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے حج کرنے پرپابندی عائد کردی۔سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے حج 2022 کے عازمین کے لئے نئی سفری ہدایات جاری کردی گئیں۔ہدایت نامے کے مطابق 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کوحج کے لئے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عازمین حج کے لئے سعودی وزارت صحت کی منظور کردہ کورونا ویکیسین لگوانا اورسعودی عرب آمد سے 48 گھنٹے قبل منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا۔
ہدایات پر عمل نہ کرنے والے مسافروں کو سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
سعودی ایوی ایشن کے مطابق تمام ائیرلائنز کو ہدایت نامے پرسختی سے عمل درامد کرانے کا کہا گیا ہے اورخلاف ورزی کی صورت میں ائیرلائنز پرجرمانے بھی کئے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button