پاکستان

بھارت کا پاکستان پر میزائل حملہ، پاکستان کا جوابی حملہ

India Launches Missile Attack on Pakistan; Pakistan Responds with Retaliatory Strikes, Says Military

پاکستان کی جانب سے انڈین حملوں کے جواب میں جوابی حملے کر دئیے گئے ہیں ۔ پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق جلد ہی انڈیا کی خوشی کو غم میں تبدیل کر دیا جائیگا

لاہور ( اردو نیوز ) بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں چار مختلف مقامات پر میزائل حملے کر دئیے گئے ہیں ۔ انڈیا کی جانب سے بہاولپور، مرید کے، کوٹلی، باغ اور مظفر آباد(آزاد کشمیر) سمیت مختلف مقامات پر میزائل داغ دئیے گئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارتی میزائل حملوں کو جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس پر شدید ردعمل کااظہار کیا گیا ہے اور پاکستان کی جانب سے انڈین حملوں کے جواب میں جوابی حملے کر دئیے گئے ہیں ۔ پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق جلد ہی انڈیا کی خوشی کو غم میں تبدیل کر دیا جائیگا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سری نگر ائیر بیس سمیت مختلف مقامات پر جوابی حملے کر دئیے ہیں اور پاکستان کے جوابی حملوں کی وجہ سے انڈیا بھر میں سائرن بج گئے ہیں اور شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔
پاکستان بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور وزیر اعظم ، صدر مملکت ، آرمی چیف سمیت قومی قیادت رات گئے ہونے والے اس حملے کے بعد متحرک ہو گئی ہے اور قومی و سلامتی امور پر اہم مشاورت شروع کر دی گئی ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بہاولپور میں تین شہریوں کے شہید ہونے اور دو درجن سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
دریں اثناءعالمی سطح پر بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان شروع ہونےو الی جنگ کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور عالمی قائدین کی جانب سے دونوں پاکستانی اور بھارتی قیادت کے ساتھ رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں اور دونوں ممالک کی قیادت پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ حملوں سے گریز کرتے ہوئے صبر و تحمل سے کام لیں ۔

India Launches Missile Attack on Pakistan; Pakistan Responds with Retaliatory Strikes, Says Military

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button