بین الاقوامیپاکستانخبریں

اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق، 12 روزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق، 12 روزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان — صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل اور حتمی جنگ بندی پر باقاعدہ اتفاق ہو گیا ہے، جو تقریباً چھ گھنٹوں بعد عمل میں آ جائے گی، جب دونوں ممالک اپنی جاری آخری کارروائیاں مکمل کر لیں گے۔

اس جنگ بندی کے تحت:

  • پہلی 12 گھنٹوں کے دوران ایران جنگ بندی کا آغاز کرے گا،

  • پھر اگلی 12 گھنٹوں میں اسرائیل جنگ بندی کا آغاز کرے گا،

  • اور 24 گھنٹوں کے بعد دنیا بھر میں “12 روزہ جنگ” کے خاتمے کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس دوران دونوں فریق امن اور احترام کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کے مطابق اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق چلا (جیسا کہ متوقع ہے)، تو یہ ایک عظیم سفارتی پیش رفت ہو گی۔

ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل دونوں کو اس فیصلے پر حوصلہ، دانشمندی اور استقامت کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ جنگ سالوں جاری رہ سکتی تھی اور پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ کر سکتی تھی — لیکن ایسا نہیں ہوا، اور نہ ہی ہوگا۔

آخر میں انہوں نے دعا دی:”خدا اسرائیل کو، خدا ایران کو، خدا مشرق وسطیٰ کو، خدا امریکہ کو اور خدا پوری دنیا کو اپنی حفاظت میں رکھے!

Related Articles

Back to top button