چوہدری جاوید چیچی کو صدمہ، اہلیہ پاکستان میں انتقال کر گئیں
دوست احباب اور کمیونٹی کا چوہدری جاوید چیچی سے اظہار تعزیت، مرحومہ کے لئے دعا
نیویارک (اردو نیوز) نیویارک میں مقیم پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت اور علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر نیویارک کے ڈائریکٹر چوہدری جاوید چیچی کو گہرا صدمہ پہنچا ہے، اُن کی اہلیہ پاکستان میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔چوہدری جاوید چیچی اس وقت نیویارک میں موجود ہیں۔ ان کے قریبی عزیز و اقارب، دوست احباب اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے اُن سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
دوست احباب اور کمیونٹی کی جانب سے دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔چوہدری جاوید چیچی کی جانب سے اُن تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔
علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر میں جاوید چیچی سے کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے ملاقاتیں کیں اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی ۔
نوٹ : اہم ترین خبروں کے لئے اردو نیوز پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے



