پاکستانی امریکن باکسر جہانزیب رضوان 18اکتوبر کو برکلے سنٹر بروکلین میں اپنی پروفیشنل فائٹ کرینگے
Jehanzeb Rizwan Set for Explosive Pro Debut at Barclays Center
پاکستانی امریکن باکسر جہانزیب رضوان 18اکتوبر کو برکلے سنٹر بروکلین میں اپنی پروفیشنل فائٹ کرینگے
جہانزیب رضوان 18اکتوبر کو عالمی شہرت یافتہ باکسنگ چیمپئن ڈینی گارسیا کے زیر اہتمام برکلے سنٹر میں ہونے والی بڑی فائٹ کے بڑے میدان میں اتریں گے
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) پاکستانی امریکن باکسر جہانزیب رضوان 18اکتوبر کو نیویارک کے برکلےسنٹربروکلینمیں اپنی پہلی پروفیشل فائٹ کے لیے رنگ میں اتریں گے۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معروف بزنس مین راجہ رضوان کے 21سالہ صاحبزادے جہانزیب رضوانمیڈیسن سکوائر گارڈن میں گولڈن گلووز چیمپئن شپ اپنے نام کرنے ، پیرس اولمپکس میں پاکستانی کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اب تک 42ایما چیرو فائٹس کرچکے ہیں۔
اور اب جہانزیب رضوان 18اکتوبر کو عالمی شہرت یافتہ باکسنگ چیمپئن ڈینی گارسیا کے زیر اہتمام برکلے سنٹر میں ہونے والی بڑی فائٹ کے بڑے میدان میں اتریں گے۔ دنیائے باکسنگ میں ہونیوالے ان باکسنگ میچوں میں دو بار باکسنگ چیمپئین کا ٹائٹل جیتے والے ڈینی گارسیا ،باکسر ڈینئیل گنزالز سے بڑی فائٹ کریں گے اور کہا جا رہا ہے کہ اس فائٹ کے بعد ڈینی گارسیا ، اپنے باکسنگ کیرئیر کو خیر بار کہہ دیں گے۔
برکلےسنٹر میں فائٹ میں حصہ لینے والے باکسرز کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈینی گارسیا نے بتایا کہ فائٹ میں جہانزیب رضوان سمیت کل 18باکسرز رنگ میں اتریں گے جن کے درمیان 9 فائٹس ہوں گی۔
جہانزیب رضوان کا کہنا ہے کہ ان کے لئے اپنی زندگی کی پہلی پروفیشل فائٹ میں حصہ لینا بڑے اعزاز کی بات ہو گی اور الحمد للہ وہ مکمل تیاری میں ہیں ۔جہانزیب رضوان کے والد راجہ رضوان کا کہنا تھا کہ 18اکتوبر وہ دن ہے کہ جس کے لئے جہانزیب نے سالوں تیاری اور انتظار کیا۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ وہ 18اکتوبر کو جہانزیب رضوان کو برکلے سنٹر میں پہنچ کر سپورٹ کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں ۔



