نیویارک سٹی کی پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے منتخب مئیر زوہران ممدانی کی کام جاری رکھنے کی پیشکش قبول کر لی
زوہران ممدانی نے اپنی انتخابی مہم کئے دوران واضح کیا تھا کہ اگر وہ مئیر منتخب ہو گئے تو نیویارک سٹی کی موجودہ کمشنر جیسیکا ٹش کو تبدیل نہیں کریں گے اور بلکہ ان کا پولیس کمشنر کے طور پر تسلسل چاہیں گے
نیویارک سٹی کی پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے منتخب مئیر زوہران ممدانی کی کام جاری رکھنے کی پیشکش قبول کر لی
زوہران ممدانی نے اپنی انتخابی مہم کئے دوران واضح کیا تھا کہ اگر وہ مئیر منتخب ہو گئے تو نیویارک سٹی کی موجودہ کمشنر جیسیکا ٹش کو تبدیل نہیں کریں گے اور بلکہ ان کا پولیس کمشنر کے طور پر تسلسل چاہیں گے
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کی پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے نیویارک سٹی کے منتخب مئیر زوہران ممدانی کی جانب سے اُن کی انتظامیہ میں بطور پولیس کمشنر کام جاری رکھنے کی پیشکش قبول کر لی ۔ واضح رہے کہ زوہران ممدانی نے اپنی انتخابی مہم کئے دوران واضح کیا تھا کہ اگر وہ مئیر منتخب ہو گئے تو نیویارک سٹی کی موجودہ کمشنر جیسیکا ٹش کو تبدیل نہیں کریں گے اور بلکہ ان کا پولیس کمشنر کے طور پر تسلسل چاہیں گے ۔
I look forward to working with Commissioner Jessica Tisch to deliver genuine public safety in New York City. Together, we will deliver a city where rank-and-file police officers and the communities they serve alike are safe, represented, and proud to call New York their home.…
— Zohran Kwame Mamdani (@ZohranKMamdani) November 19, 2025
پولیس کمشنر ٹش نے این وائی پی ڈی کو ایک خط میں لکھا، جسے سی این این نے حاصل کیا:
“اس محکمہ کی قیادت کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے، اور مجھے فخر ہے کہ میں اپنا کام جاری رکھوں گی۔ کیا میئر منتخب اور میں ہر بات پر اتفاق کرتے ہیں؟ نہیں۔ لیکن ہماری گفتگو سے واضح ہے کہ ہم کئی اہم معاملات پر ایک پیج پر ہیں: عوامی تحفظ کی اہمیت، جرائم میں کمی کو جاری رکھنا، اور محکمے میں نظم و استحکام برقرار رکھنا۔ ہم اس بات پر بھی متفق ہیں کہ آپ شہر کے احترام اور تعاون کے حقدار ہیں۔”
Jessica Tisch to Remain NYPD Commissioner as Mayor-Elect Zohran Mamdani Takes Office
In a major compromise, Mamdani secures his highest-profile appointment as he and Tisch unite on public safety priorities despite past differences.



