اوورسیز پاکستانیز

امریکن کونسل آف مینارٹی وومین کے زیر اہتمام چاند رات ، دعائیہ تقریب میں تبدیل

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین کی اہم اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن کونسل آف مینارٹی وومین“(ACMW)کے زیر اہتمام 13 ویں سالانہ چاند رات کو دعائیہ تقریب میں تبدیل کر دیا گیا

کورونا وائرس وبا، اس وبا میں بڑی تعدادمیں انتقال کرجانے والوں کی یاد میں اور فلسطین اور کشمیر کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کمیونٹی کی اس روایتی کلچرل تقریب کو چاند رات کی بجائے دعائیہ تقریب کی شکل دے دی گئی
بازہ روحی اور ساتھیوں کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب میں قونصل جنرل عائشہ علی ، مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی ، معوذ اسد صدیقی ، معمر الانور سمیت کمیونٹی شخصیات اور ارکا ن کی شرکت ، خصوصی دعائیں کی گئیں

نیویارک (اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین کی اہم اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن کونسل آف مینارٹی وومین“(ACMW)کے زیر اہتمام 13 ویں سالانہ چاند رات کو دعائیہ تقریب میں تبدیل کر دیا گیا ۔ اگرچہ اے سی ایم ڈبلیو کے زیر اہتمام نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا میں گذشتہ12سالوں سے پاکستانی کمیونٹی کی سب سے بڑی چاند رات ہوتی ہے تاہم کورونا وائرس وبا، اس وبا میں بڑی تعدادمیں انتقال کرجانے والوں کی یاد میں اور فلسطین اور کشمیر کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کمیونٹی کی اس روایتی کلچرل تقریب کو چاند رات کی بجائے دعائیہ تقریب کی شکل دے دی گئی ۔
”امریکن کونسل آف مینارٹی وومین“ کی روح رواں بازہ روحی کی سربراہی میں منعقدہ تقریب کی مہمان خصوصی پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ علی تھیں۔ جبکہ ممتاز عالم دین مخدوم پیر سیدتصورالحسن شاہ گیلانی کلیدی مقرر تھے۔ بشری فرحان نے تلاوت سے آغاز کیا، ام کلثوم نے نعت مقبول شریف پڑھی۔ بازہ روحی نے صدارتی خطبہ دیا۔
اکنا ریلیف اور دنیا ٹی وی نیویارک کے بیورو چیف معوذ اسدصدیقی نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ آخر میں اکنا ریلیف فوڈ پینٹری کے انچارج معمر الانور نے دعا کرائی۔ بازہ روحی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کووڈ کی وجہ سے ہمیں روایتی چاند رات کو دعائیہ تقریب میں منعقد کرنا پڑا ہم کووڈ میں مرنے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں. انہوں نے کہا قبلہ اوّل پر صیہونی فوجیوں کی چڑھائی اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے قتل عام پر ہم سب سراپا احتجاج ہیں.اور اس وجہ سے سے سی ایم ڈبلیو کی ٹیم نے سیاہ لباس و ڈریس زیب تن کئے ہیں۔انہوں نے کہا ہمیشہ کی طرح اس پروگرام کے انعقاد میں بھی انکی ٹیم نے بھرپور ساتھ دیا ۔انکے بغیر وہ کوئی پروگرام نہیں کرسکتی ہیں اسلئے تمام کریڈٹ وہ اپنی ٹیم کو دیتی ہیں۔
قونصل جنرل عائشہ علی نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو عید کی مبارکبا د دی اور کہا کہ ہم یہ عید گذشتہ ایک سال کی کورونا کی صورتحال کی وجہ سے بوجھل دل سے منا رہے ہیں اور سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انسانیت پر فضل فرمائیں ۔ عائشہ علی کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ اور فلسطین میں جو کچھ ہوا، اس پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور حکومت پاکستا ن نے اپنا موقف واضح کیا ہے اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستاندو ریاستی حل کا حامی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ تنازعہ انصاف اور امن کے اصولوں کے تحت حل ہو۔
مخدوم پیر سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے اپنے خطاب میں کشمیر، فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوم و محکوم مسلمانوں کےلئے خصوصی دعا کروائی ۔ انہوں نے کہا کہ جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ، اس پر امت مسلمہ غمگین ہے اور بار گاہ الٰہی میں دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مظلولوں کی مدد فرمائیں اور ظالموں کے ظلم کا خاتمہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران جاں بحق ہونے والوں کو پوری کمیونٹی ، عید کے موقع پر یاد رکھے ہوئے ہے اور ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
معوذ اسد صدیقی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”امریکن کونسل آف مینارٹی وومین“ کی جانب سے چاند رات کو دعائیہ تقریب میں تبدیل کرنے کا اقدام احسن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی بے حرمتی اور نہتے و مظلوم فلسطینی عوام کی اسرائیلی حکومت کی جانب سے قتل و غارتگری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔عالمی برادری کا اس موقع پر بے حسی کا مظاہرہ ، ان کی مردہ دلی کا ایک اور ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امریکن کمیونٹی کو نیویارک کے مئیر کے اُن امیدواروں کی ٹویٹس سے مایوسی ہوئی کہ جو انہوں نے فلسطین کی صورتحال پر کئے ۔ انہیں انصاف کی بات کرنی چاہئیے تھی ۔
آخر میں معمر الانور نے بارگاہ الٰہی میں گڑ گڑا کر دعا کروائی ۔ انہوں نے اپنی دعاو¿ں میں فلسطینی اور کشمیری عوام کے لئے خصوصی طور پر دعا کروائی ۔

ACMW Chand Raat Brooklyn, New York

Related Articles

Back to top button