اوورسیز پاکستانیز

رانا اشفاق کے زیر اہتمام لانگ آئی لینڈ میں ہینڈ سینی ٹائزرز تقسیم

ہینڈ سینی ٹائزرز کی تقسیم کا مقصد یہ ہے کہ لوگ خود کو ہی نہیں بلکہ دوسروں کو بھی وائرس سے محفوظ رکھیں اور صحت مند رہیں، رانا اشفاق

نیویارک (اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت ، راجپوت ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (RANA) کے پریذیڈنٹ رانا محمد اشفاق کی جانب سے بیل مور ، لانگ آئی لینڈ کے علاقے میں مقامی شہریوں میں بلا امتیاز بڑی تعداد میں ہینڈ سینی ٹائزرز تقسیم کئے گئے ۔
رانا اشفاق کا کہنا ہے کہ الحمد للہ کورونا کیسوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور مسلسل ہو رہی ہے تاہم وائرس مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ۔ ابھی بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر ممکن احتیاط کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار زندگی مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے اور لوگ جابز ، کاروبار اور روز ہ مرہ زندگی کے معاملات میں مصروف ہیں ۔ان حالات میں شہریوں میں ہینڈ سینی ٹائزرز کی تقسیم کا مقصد یہ ہے کہ لوگ ہینڈ سینی ٹائزر استعمال کرکے خود کو ہی نہیں بلکہ دوسروں کو بھی وائرس سے محفوظ رکھیں اور صحت مند رہیں ۔
رانا اشفاق نے کہا کہ ہم ”ملائین لاءانفورسمنٹ سوسائٹی“ کے مسٹر تھامس جوائے سمیت ان کے ساتھیوں کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے ہماری تنظیم ”RANA“ کو ہینڈ سینی ٹائزرز کی تقسیم میں مدد اور معاونت کی ۔
لانگ آئی لینڈ کے شہری کہ جن میں ہینڈ سینی ٹائزرز تقسیم کئے گئے ، نے رانا محمد اشفاق، ان کی تنظیم اور پاکستانی امریکن کمیونٹی لانگ آئی لینڈ کا شکرئیہ ادا کیا کہ جو مسلسل خدمات خلق انجام دے رہے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button