بین الاقوامیاوورسیز پاکستانیز

کشمیری و پاکستانی امریکن کمیونٹی کا اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیر خارجہ کے خطاب کے موقع پر مظاہرے میں مظاہرین نے صدر ٹرمپ اور سلامتی کونسل سے مسلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیر خارجہ کے خطاب کے موقع پر مظاہرے میں مظاہرین نے صدر ٹرمپ اور سلامتی کونسل سے مسلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ
مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ، حقیقی معنوں میں نوبل پرائز کے لئے مستحق ہوں گے کہ اگر وہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سے پرانا اور دو نیوکلئیر طاقتوں کے درمیان سب سے حساس مسلہ کو حل کروائیں

نیویارک (اردونیوز) قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے کشمیر و پاکستانی امریکن کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سلامتی اور اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ اپنا وعدہ اور ذمہ داری پوری کریں اور مسلہ کشمیر کو حل کروائیں ۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے مظاہرے میں شرکت کے لئے واشنگٹن ڈی سی ، پنسلوینیا اور نیوجرسی سمیت مختلف امریکی ریاستوں سے کشمیری امریکن کمیونٹی ارکان خصوصی طور پر نیویارک آئے اور مظاہرے میں شریک ہوئے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ، حقیقی معنوں میں نوبل پرائز کے لئے مستحق ہوں گے کہ اگر وہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سے پرانا اور دو نیوکلئیر طاقتوں کے درمیان سب سے حساس مسلہ کو حل کروائیں ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک مسلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا ، اس وقت تک وہ امریکہ میں ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button