امریکہ میں کشمیر فریڈم موومنٹ کی تنظیم سازی کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل
کشمیر فریڈم موومنٹ امریکہ کی جانب سے مرکزی نائب صدر شمالی امریکہ خالد محمود مغل،محمد ضمیر خالق،محمد داؤدد مقصود بھٹی،مفتی صغیر احمد آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نامزد کر دیے گئے

نیویارک ( پ ر ) کشمیر فریڈم موومنٹ نے تنظیم سازی کے لیے امریکہ میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔آرگنائزنگ کمیٹی امریکہ کی تمام ریاستوں میں کشمیر فریڈم موومنٹ کی باڈیز بنانے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ افراد کی ممبر شپ کریں گے۔ مرکزی نائب صدر شمالی امریکہ خالد محمود مغل،محمد ضمیر خالق،محمد داوؤ مقصود بھٹی،مفتی صغیر احمد آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نامزد کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سب سے بڑی آزادی پسند جماعت کشمیر فریڈم موومنٹ نے دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی تنظیم سازی کا آغاز کردیا۔چار ممبران پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے ممبران امریکہ کی تمام ریاستیں جہاں جہاں کشمیری قوم آباد ہیں ،وہاں پر یونٹس قائم کرنے کے علاوہ عوام کو زیادہ سے زیادہ کشمیرفریڈم موومنٹ میں شامل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : نیویارک میں ”APPAC“ کے زیر اہتمام جشن فتح، پاکستان کی قومی و عسکری قیادت کو مبارکباد، صدر ٹرمپ کا شکرئیہ
میڈیا کے نام جاری کردہ بیان میں ممبران آرگنائز کمیٹی کشمیر فریڈم موومنٹ نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے محب وطن کشمیریوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ریاست کی آزادی سے جبری قبضہ ختم کرتے ہوئے ریاست کے عوام کے منشاءکے مطابق فیصلہ کیا جائے اور ایک فلاحی اسلامی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیری شروع دن سے جانوں کا نظرانہ پیش کرتے آے ہیں جب تک ہمیں آزادی نصیب نہیں ہو جاتی تب تک ہم اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر بھارت قابض افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیادیکھ کر آنکھ بند کیے ہوئے ہے انشاءاللہ کشمیر قوم یکجا ہو کر ان مظالم کو جڑسے ختم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر فریڈم موومنٹ نے ریاست کی آزادی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے انشاءاللہ آخری سانسوں تک جابرانہ قبضہ کے خلاف آواز حق بلند کرتے رہے گے۔ممبران آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ میں کشمیر فریڈم موومنٹ کا مضبوط و مستحکم کرنے کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے۔