پاکستاناوورسیز پاکستانیزخبریں

پاکستانی امریکن فزیو تھیراپی ڈاکٹر احسان اللہ انتقال کر گئے

Dr. Ehsan Ullah, MD, orthopaedic physical therapist in Brooklyn, NY, has passed away of heart attack

ڈاکٹر احسان اللہ کو بروکلین ، نیویارک میں واقع ان کے پولی کلینک ہسپتال میں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا ، کمیونٹی کا اظہار افسوس

نیویارک (اردو نیوز) بروکلین ، نیویارک میں پولی کلینک اینڈ فزیکل تھیراپی سنٹر کے مالک اور کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر احسان اللہ نتقال کر گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ انہیں دفتر میں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ڈاکٹر احسان اللہ کے قریبی دوست ارشاد ساہی کے مطابق ڈاکٹر احسان اللہ ، اپنے کلینک میں کام اور پیپر ورک ختم کرنے کے بعد ورزش کرکے گھر جاتے تھے ۔ ہفتے کی رات تقریبا ً گیارہ بجے ، ان کی اہلیہ نے کال کی او رپوچھا کہ گھر واپس کب آرہے ہیں تو ڈاکٹراحسان اللہ نے کہا کہ وہ ورزش کرکے گھر واپس پہنچیں گے ۔

اس فون کال کے دو گھنٹے کے بعد ڈاکٹر احسان جب گھر نہیں پہنچے تو ان کی اہلیہ کو تشویش ہوئی ۔ انہوں نے ڈاکٹراحسان کے بھائی ندیم شیراز کو بتایا تو ندیم شیرا ز نے ڈاکٹر احسان کے پولی کلینک کے ساتھ واقع پاکستانی ریسٹورنٹ مٹھاس کے مالک اویس کو اور ساتھ ہی پولیس کو بھی کال کر دی ۔ اویس نے اپنے ریسٹورنٹ کے ساتھ واقع پولی کلینک کے دروازہ پر دستک دی ، شیشے سے اندر جھانکنے کی کوشش کی لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔

اس دوران ڈاکٹر احسان اللہ کے بھائی ، ندیم شیراز بھی رات تقریباً دو بجے پولی کلینک پہنچ گئے جو کہ اپنے کے ساتھ سنٹر میں کام کرتے ہیں ۔ ندیم شیراز ، جب سنٹر کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا تو اندر اپنے بڑے بھائی ڈاکٹر احسان اللہ کو ورزش کرنیوالی مشین ”ٹریڈ مل “ کے پاس زمین پر گرا ہوا پایا۔دریں اثناءایمبولنس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ ایمبولنس کے ارکان نے ڈاکٹر احسان اللہ کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں اور ان کا انتقال ہو گیا ہے ۔

ڈاکٹر احسان اللہ مرحوم کی نماز جنازہ مکی مسجد میں سوموار کو نمازظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔56سالہ ڈاکٹر احسان مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچے شامل ہیں۔
ڈاکٹر احسان ا للہ کی وفات پر پاکستانی امریکن کمیونٹی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دعا گو ہیں کہ ا للہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں اعلی مقام نصیب فرمائیںاور ان کی مغفرت فرمائیں ۔

 

Related Articles

Back to top button