ٹرمپ انتظامیہ کا امریکہ میں عارضی لیگل سٹیٹس رکھنے والے افغان امیگرنٹس کا قانونی تحفظ ختم کرنے کا اعلان
Temporary Protected Status for Afghans to End in 2025, Says DHS Secretary Kristi Noem After Interagency Review

ٹرمپ انتظامیہ کا امریکہ میں عارضی لیگل سٹیٹس رکھنے والے افغان امیگرنٹس کا قانونی تحفظ ختم کرنے کا اعلان
امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم کا افغانستان کے لیے عارضی تحفظ کے اسٹیٹس (TPS) کے خاتمے کا اعلان
واشنگٹن، ڈی سی ( محسن ظہیر سے ) ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکہ میں مقیم ایسے افغان امیگرنٹس کہ جن کو ملک میں قیام کے لئے عارضی لیگل سٹیٹس ( ٹی پی ایس ) دیا گیا تھا، کو حاصل، قانونی تحفظ ،ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سوموار12مئی کو یہ نوٹفیکیشن جاری کیا گیا ہے کہ افغانستان کےلئے ’عارضی قانونی تحفظ‘ (Temporary Legal Status) یعنی کہ ”ٹی پی ایس “ ختم کا فیصلہ کیا جا رہاہے ۔ یہ اعلان ہوم لینڈ سیکورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوئم کی جانب سے کیا گیا۔اعلان کے مطابق ”ٹی پی ایس “ سٹیٹس کے حامل افغان امیگرنٹس کے لیگل سٹیٹس کی معیاد20مئی 2025کو ختم ہو جائے گی اور ان امیگرنٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ 14جولائی کے بعد ”کسٹمز اینڈ بارڈر پٹرول “ کی موبائیل ایپ کے ذریعے ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو مطلع کریں کہ وہ کب امریکہ چھوڑ کر واپس اپنے وطن جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سیلف ڈیپورٹیشن ، صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر جاری
افغان امیگرنٹس کو حاصل ٹی پی ایس اسٹیٹس کی معیاد 20 مئی 2025 کو ختم ہو جائے گی، جب کہ اس کا باضابطہ خاتمہ 12 جولائی 2025 سے مو¿ثر ہوگا۔قانون کے مطابق، ٹی پی ایس اسٹیٹس کی معیاد ختم ہونے سے کم از کم 60 دن قبل سیکرٹری کو دیگر متعلقہ امریکی اداروں سے مشاورت کے بعد متعلقہ ملک کی صورتحال کا جائزہ لینا ہوتا ہے، تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ کیا ٹی پی ایس اسٹیٹس برقرار رکھا جائے یا ختم کر دیا جائے۔
سیکریٹری نوم کا کہنا ہے کہ ہم نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کا اپنے شراکت دار اداروں کے ساتھ جائزہ لیا ہے، اور اب وہ ( یعنی کہ افغانستان ) ٹی پی ایس اسٹیٹس کے لیے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور معیشت میں استحکام آیا ہے، جس کی وجہ سے وہاں کے شہریوں کی واپسی اب ممکن ہے۔ علاوہ ازیں، TPS کے حامل بعض افراد کے بارے میں ریکارڈ میں فراڈ اور عوامی سلامتی کو خطرے کے الزامات بھی پائے گئے ہیں۔
سیکرٹری نوئم نے اپنے فیصلے میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) کی رپورٹ اور محکمہ خارجہ سے مشاورت کو بنیاد بنایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان میں سیکورٹی اور معاشی حالات میں واضح بہتری آئی ہے، اور وہاں واپسی سے عام شہریوں کی جان کو غیر معمولی خطرہ لاحق نہیں۔ سیکرٹری نے یہ بھی قرار دیا کہ افغان شہریوں کو عارضی طور پر امریکا میں رہنے کی اجازت دینا قومی مفاد کے خلاف ہے۔
Temporary Protected Status for Afghans to End in 2025, Says DHS Secretary Kristi Noem After Interagency Review
https://x.com/USCIS/status/1921983424710971693