پاکستانکالم و مضامین

نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوکل کے مقابلے میں لیفٹنٹ گورنر انٹونیو ڈیلگاڈو کا الیکشن لڑنے کا اعلان

Lt. Gov. Antonio Delgado to Challenge Gov. Kathy Hochul in 2026, Exposing Deep Democratic Rift

انٹونیو ڈیلگاڈو اور کیتھی ہوکل کے درمیان ایک عرصے سے اختلافات کی خبریں سامنے آرہی تھیں اور تین جون کو انٹونیو ڈیلگاڈو نے اپنے سوشل میڈیا پر اعلان کردیا ہے کہ وہ گورنر کا الیکشن لڑیں گے

نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک سٹیٹ کے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے لیفٹنٹ گورنر انٹونیو ڈیلگاڈو نے آئندہ سال گورنر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ موجودہ گورنر کیتھی ہوکل کے خلاف الیکشن لڑیں گے جس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ اپنی ہی باس کے آئندہ الیکشن میں مد مقابل ہونگے اور انہیں پرائمری الیکشن میں چیلنج کریں گے ۔ انٹونیو ڈیلگاڈو اور کیتھی ہوکل کے درمیان ایک عرصے سے اختلافات کی خبریں سامنے آرہی تھیں اور تین جون کو انٹونیو ڈیلگاڈو نے اپنے سوشل میڈیا پر اعلان کردیا ہے کہ وہ گورنر کا الیکشن لڑیں گے ۔
واضح رہے کہ نیویارک سٹی میں رواں سال کے دوران مئیر نیویارک کا الیکشن ہو رہا ہے جس میں ڈیموکریٹ اپنی ہی پارٹی سے تعلق رکھنے والے مئیر ایرک ایڈمز کو چیلنج کررہے ہیں تاہم مئیر ایڈمز پرائمری الیکشن کی بجائے نومبر میں دوسری ٹرم کے لئے آزادانہ حیثیت سے الیکشن لڑررہے ہیں ۔

جون کے آخری ہفتے میں ہونے والے پرائمری الیکشن میں ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق گورنر اینڈریو کومو بھی مئیر کی دوڑ میں شامل ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈیموکریٹ پارٹی کے ساتھ ساتھ نومبر میں آزاد حیثیت سے بھی الیکشن کی دوڑ میں شامل ہوںگے
ڈیموکریٹ پارٹی میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے پارٹی کو اپنی حریف سیاسی جماعت ریپبلکن پارٹی سے مقابلے میں مشکلات آسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت پریذیڈنٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ساتھ کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ریپبلکن پارٹی کو کنٹرول حاصل ہے ۔
نیویارک میں مئیر کے امیدوار کی نامزدگی کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کے پرائمری الیکشن حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور پرائمری الیکشن میں اینڈریو کومو، زوہران ممدانی اور بریڈ لینڈر کے درمیان مقابلہ ہے ۔

Lt. Gov. Antonio Delgado to Challenge Gov. Kathy Hochul in 2026, Exposing Deep Democratic Rift

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز شخصیت افضل گلبہارسیالکوٹ میں انتقا ل کر گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button