نیویارک سٹی میں سات نئے سکول کھولیں جائیں گے، مئیر ایڈمز اور سکول چانسلر کا اعلان
Mayor Adams Announces 7 New Innovative NYC Schools to Open This Fall, Expanding Access and Support

برونکس، بروکلین، کوینر اور سٹیٹن آئی لینڈ میں سات نئے جدید اسکول کھولے جا رہے ہیں،سکولوں میں13,732 نئی نشستیں فراہم ہو نگی
نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور نیویارک سٹی پبلک اسکولز کی چانسلر میلیسا اویلیس ۔راموس نے اعلان کیا ہے کہ سال2025-2026 کے دوران کے آغاز کے موقع پر برونکس، بروکلین، کوینر اور سٹیٹن آئی لینڈ میں سات نئے جدید اسکول کھولے جا رہے ہیں۔یہ اہم پیش رفت میئر ایڈمز کی اس وعدے کی تکمیل ہے جس کے تحت طلبہ کو کیریئر ٹیکنیکل ایجوکیشن تک بہتر رسائی فراہم کرنا، پرنٹ بیسڈ لرننگ ڈس ایبیلٹی کے شکار طلبہ کو مزید سہولیات دینا، اور گنجان آباد علاقوں میں اضافی اسکول سیٹوں کی فراہمی کو ممکن بنانا شامل تھا۔
ایڈمز انتظامیہ کے تحت اب تک شہر بھر میں 28 نئے اسکول کھولے جا چکے ہیں یا اس سال کے آخر تک کھول دیے جائیں گے، جن کے ذریعے برونکس، بروکلین، مین ہٹن، کوینز اور سٹیٹن آئی لینڈ میں 13,732 نئی نشستیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
میئر ایڈمز کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ایک بچے کی پرورش پورے شہر کی ذمہ داری ہوتی ہے، اور ہماری انتظامیہ سمجھتی ہے کہ بچوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل شہر کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے مزید کہا، “نئے تعلیمی سال میں ہم سات نئے اسکول کھول رہے ہیں، جو پہلے سے کھولے گئے 21 اسکولوں کے تسلسل میں ہیں۔ یہ اسکول نہ صرف خصوصی تعلیم اور کیریئر کے مواقع فراہم کریں گے بلکہ والدین کے لیے ان کے گھروں کے قریب معیاری تعلیمی آپشنز بھی لائیں گے۔”
پبلک اسکولز کی چانسلر اویلیس راموس نے کہا، “سات نئے اسکولوں کا افتتاح نیویارک سٹی کے تعلیمی نظام کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔ ہر اسکول ایک منفرد ماڈل پر مبنی ہوگا جو مختلف کمیونٹیوں کی ضروریات کے مطابق ڈھالا گیا ہے تاکہ طلبہ کو مستقبل کی بدلتی دنیا کے لیے تیار کیا جا سکے۔”
انہوں نے کہا، “ہم ایسے سیکھنے کے ماحول کی تشکیل کے لیے پرعزم ہیں جہاں ہر بچہ سیکھ سکے، جڑ سکے اور کامیاب ہو سکے۔ ہمارا مقصد تعلیم کو دوبارہ تصور کر کے شہر بھر میں تعلیمی امکانات کو وسعت دینا ہے۔”
Mayor Adams Announces 7 New Innovative NYC Schools to Open This Fall, Expanding Access and Support