نیویارک سٹی میں ہم پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے کم سودی قرضوں پر کام کر رہے ہیں، مئیر ایڈمز
Mayor Eric Adams on News 12: Pushing Low-Interest Loans for First-Time Homebuyers, Urging GPS Trackers to Curb Car Theft, and Honoring Pope Francis's Message of Peace and Humanity

چوری شدہ گاڑیوں کا سراغ لگانے کے لئے نیویارکر گاڑیوں میں جی پی ایس ٹریکر لگائیں، مئیر نیویارک سٹی ایرک ایڈمز کا نیوز 12کے پروگرام میں نیویارکرز کے سوالات کاجواب
پوپ فرانسس نے دعا کی طاقت پرہمیشہ زور دیا اور اپنے کردار سے دنیا بھر میں محبت، ہم آہنگی اور انسانیت کا پیغام دیا، مئیر ایڈمز کا پوپ فرانسس کی خدمات اور تعلیمات کو خراج تحسین
نیویارک( اردونیوز ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوپ فرانسس نے دعا کی طاقت پرہمیشہ زور دیا اور اپنے کردار سے دنیا بھر میں محبت، ہم آہنگی اور انسانیت کا پیغام دیا۔ نیوز 12کے پروگرام میں نیویارکرز کے سوالات کے جواب کے دوران مئیر ایڈمز نے پوپ سے گزشتہ سال ہونے والی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان سے عالمی سطح پر پھیلتی ہوئی نفرت اور تشدد کے خاتمے کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔
برونکس کے علاقے میں حالیہ دل دہلا دینے والے واقعے کہ جس میں ایک خاتون اور اس کا آٹھ سالہ بیٹا مردہ پائے گئے جبکہ چار سالہ بیٹی کئی دنوں تک لاشوں کے درمیان زندہ رہی، کے بارے ایک سوال کے جواب میں میئر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابلِ تصور ہے، اور ہم مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔
رائکرز آئی لینڈ پر امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ( آئس ) ایجنٹس کی موجودگی کے تنازعے کے بارے ایک سوال کے جواب میں مئیر ایڈمز کا کہنا تھا کہ رائکرز آئی لینڈ پر امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) ایجنٹس کو اجازت دینے سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر بھی آیا، جسے عارضی طور پر عدالت نے روک دیا ہے۔ میئر ایڈمز نے وضاحت دی کہ یہ قدم ہمارے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں، بشمول ایف بی آئی ،ایچ ایس آئی ،اور دیگر، کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا تھا تاکہ نیویارک کے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
پروگرام کے دوران کئی شہریوں نے کال کر کے مختلف مسائل پر بات کی، براونزویل کے کارل نے بتایا کہ ان کے اپارٹمنٹ میں دو ماہ سے خراب چولہا نیویارک سٹی ہاو¿سنگ اتھارٹی کی سست روی کے باعث تاخیر سے تبدیل ہوا۔گرینڈ کانکورس کی مارلین نے شکایت کی کہ ان کے علاقے میں رات کے وقت گاڑیوں سے بلند آواز میں موسیقی ان کے آرام میں خلل ڈالتی ہے۔ایسٹ فلیٹ بش کی لورین نے ہاو¿سنگ پالیسی پر سوال اٹھایا اور کہا کہ رینٹل تو ہو رہا ہے، مگر گھر کی ملکیت کے لیے کچھ نہیں ہو رہا۔میئر نے جواب دیا کہ ہم پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے کم سودی قرضوں اور دیگر اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔
موٹ ہیون کے لارنس نے بتایا کہ ان کے علاقے میں گاڑیوں کی چوری بڑھ رہی ہے۔ میئر ایڈمز نے تجویز دی کہ شہری اپنے گاڑیوں میں’جی پی ایس ‘ٹریکرز لگوائیں تاکہ چوری کی صورت میں ان کا سراغ لگایا جا سکے۔
میئر ایڈمز نے کہا کہ ہم نے جرائم کی شرح میں مسلسل کمی کی ہے، لیکن معیارِ زندگی کے مسائل جیسے شور شرابہ، چوری، اور خستہ حال ہاو¿سنگ بھی ہماری توجہ کا مرکز ہیں۔ ہم اس شہر کو ہر شہری کے لیے محفوظ اور پرامن بنانا چاہتے ہیں۔
Mayor Eric Adams on News 12: Pushing Low-Interest Loans for First-Time Homebuyers, Urging GPS Trackers to Curb Car Theft, and Honoring Pope Francis’s Message of Peace and Humanity