پاکستاناوورسیز پاکستانیز

جعفرئیہ کونسل یو ایس اور جعفریہ یوتھ نیویارک کے زیر اہتمام نیویارک میں یوم علی ؑ کا جلوس

روفس کنگ پارک میں مجلس عزاء،جلوس اپنے مخصوص راستے سے ہوتا ہوا الخوئی اسلامک سینٹر پر اختتام پذیر ہوا،

امیر المومنین حضرت علیؑ کے یوم شہادت کا جلوس و مجلس عزا ،مولانا شیخ مان السہلانی کی اقتدا میں نماز ظہرین کی ادائیگی،شیخ فاضل السہلانی ، سید علی ضیغم رضوی نے حضرت مولاعلی ؑکے فضائل ومصائب بیان کئے
ڈاکٹر سید شبیر کرمانی، آغا شوکت جعفری ، مولانا سید علی حسن عابدی نے بھی خطاب کیا ، پروفیسر حسن رضا، مصطفی سید، سید ذکی رضا، علی مہدی ، سید حسنین شا ہ ،خانم شیریں بتائی،کا مولا علی ؑ کی بار گاہ میں نذرانہ عقیدت ،
قاری ہادی جواد نے تلاوت کی اور اذان دی، جعفریہ کونسل کے صدر نے عزاداروں، میڈیا اور نیویارک پولیس کا شکریہ ادا کیا، منقبت خوانوں اور مرثیہ خوانوں نے سوزوسلام پیش کئے، ڈاکٹر حیدر رضوی نے نظامت کی
راجہ عابد حسین ،رانا عابد جعفری، جعفرئیہ کونسل کے صدر سید یونس جعفری اور انکے ساتھیوں نے جلوس کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا، راجہ یاسر کی سربراہی میں جعفریہ یوتھ نے تمام انتظامات سنبھالے

 

نیویارک ( اردو نیوز)جعفریہ کونسل آف یو ایس اے اور جعفریہ یوتھ نیویارک کے زیراہتمام امیر المومنین حضرت علی ابن طالب علیہ السلام کے یوم شہادت کے سلسلے میں سالانہ مجلس عزا اور جلوس شہادت کا انعقاد ہوا.جمیکا( کوئنز)کے کنگ روفوس پارک میں مجلس عزا اور اختتام مجلس عزا پر جلوس برآمد ہوا جو اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا امام الخوئی اسلامک سینٹر پر اختتام پذیر ہوا۔مولانا شیخ مان السہلانی کی اقتدا میں نماز ظہرین کے بعد مجلس کا±آغاز ہوا۔

جعفریہ کونسل کے مرکزی عہدیدار ڈاکٹر حیدر نقوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔شیخ فاضل السہلانی ، سید علی ضیغم رضوی نے جلوس کے آغاز سے قبل منعقدہ مجلس اور جلوس کے اختتام پر منعقدہ مجلس سے خطاب کیا۔ انہوں نے امیرالمومنین حضرت علی کے فضائل و تعلیمات اور ان کے فلسفہ امن پر روشنی ڈالی۔شیخ فاضل السہلانی نے بھی فضائل علی ؑ پر خطاب کیا۔ نوجوان ذاکر اہل بیت سید ضیغم علی رضوی نے اپنے پرجوش خطاب سے محفل کو گرما دیا ۔انہو ں نے کہا کہ ہم اہل تشیع اپنی مرضی سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی مرضی سے ”علی الولی للہ “ کہتے ہیں

ڈاکٹر سید شبیر کرمانی(فلوریڈا)، آغا شوکت جعفری ، مولانا سید حسن عابدی نے بھی خطاب کیا اور مولا علی ؑ کی شہادت، دین اسلام میں آپ کے مقام و مرتبے کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی ۔
مصطفی سید، سید ذکی رضا، علی مہدی ، پروفیسر حسن رضا ،سید حسنین شاہ (البنی) سمیت دیگر نوحہ و مرثیہ خوانوں نے منقبت او سوز و سلام پیش کئے۔جعفریہ یوتھ کے پ±رعزم اور محنتی نوجوانوں نے ایک بار پھر جلوس کے مثالی انتظامات کئے۔

جلوس شہادت کے انعقاد میں جعفریہ کونسل کے راجہ عابد، رانا عابد جعفری،سید یونس جعفری(صدر جعفرئیہ کونسل ) ،چوہدری رزاق گجر،،ڈاکٹر سیدحیدر نقوی،سید علی عمران، سید بشیر رضا، سید مجاہد شاہ ، سعادت حسین ، سید زین عباس جعفری ، چوہدری امانت ڈوگا، ساجد چٹھہ، راجہ احسن ، راجہ مجتبیٰ ظفر، ذوالفقار خان اور انکے ساتھیوں نے بھرپور کردار ادا کیا جبکہ راجہ یاسر نمبردار کی قیادت میں نوجوانوں نے جلوس کے انعقاد سے لیکر عزاداروں کے لئے افطاری اور نیاز کے انتظامات تک تمام امور خوش اسلوبی سے انجام دئے۔

علی ہادی جواد نے تلاوت اور اذان سے آغاز کیا۔شیخ فاضل السہلانی نے اپنی پرجوش تقریر سے حسب معمول مجلس کو گرما دیا۔اور اپنے مخصوص انداز اور طرز کلام سے سب کو متاثر کیا۔
شیخ فاضل السہلانی اور سید ضیغم علی رضوی نے مصائب بھی بیان کئے اور فضا کو سوگوار بنادیا ہر آنکھ اس موقع پر غم علی سے اشکبار اور ہر دل صدمے سے چور تھے۔

حسن معمول نماز ظہرین کے بعد مجلس کے انعقاد کے بعد جلوس برامد کیا گیا ۔ جواں سال ذاکر اہل بیت سید علی ضیغم نے پرجوش خطاب سے سماں باندھ اور انکے خطاب کے دوران نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔

شیخ علامہ فاضل السہلانی نے بھی حضرت علی کے فضائل و تعلیمات بیان کئے۔ ایران سے تعلق رکھنے والی سسٹر شیریں بخاری اور لندن سے تشریف لانے والے محمد شیخ نے بھی خصوصی خطاب کیا۔جعفریہ کونسل کے صدر یونس جعفری نے کونسل کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کونسل کے سپورٹرز، اسپانسرز اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا. انہوں نے اس موقع پر مرحومین کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی استدعا کی۔

سید ولی رضوی اور علی حسین عابدی نے انگریزی میں خطاب کیا۔صابر خان، معصوم قاسمی، محسن وقار اور نور حسین نے سوز وسلام اور منقبت پیش کئے. جلوس شہادت میں بڑی تعداد میں مومنین و مومنات سیاہ ماتمی لباس میں ملبوس تھے.جلوس اپنے مخصوص راستے سے ہوتا ہوا الخوئی اسلامک سینٹر پر اختتام پذیر ہوا. ماتمی دستے تمام راستے ماتم زنی کرتے رہے جس سے نیویارک کی فضا سوگوار ہوگئی۔مرثیہ خواں اور منقبت خواں راستے بھرمرثیہ اور سوز و سلام و منقبت پڑھتے رہے.عزاداروں کا نظم و ضبط مثالی رہا جبکہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے جلوس کے پر امن انعقاد میں مکمل تعاون کیا۔

 

Related Articles

Back to top button