اوورسیز پاکستانیزپاکستان

مئیر زوہران ممدانی کے پہلے ایگزیکٹو آرڈرز، پاکستانی امریکن اٹارنی علی نجمی اور لینا خان کی نمایاں موجودگی

ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کے موقع پر سٹی ہال میں مئیر ممدانی کے چیف کونسل رمزی قاسم، کارپوریشن کونسل اسٹیو بینکس سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے

نیویارک (محسن ظہیر )نیویارک سٹی کے نئے مئیر زوہران ممدانی نے عہدہ سنبھالتے ہی سٹی ہال میں اپنے پہلے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر کے نئی انتظامیہ کے عملی آغاز کا اعلان کیا۔ اس موقع کو نیویارک سٹی میں ایک نئے سیاسی دور کی شروعات قرار دیا جا رہا ہے۔

ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کے موقع پر سٹی ہال میں مئیر ممدانی کے چیف کونسل رمزی قاسم، کارپوریشن کونسل اسٹیو بینکس اور ٹرانزیشن کو چیئر علینا خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ اس اہم لمحے میں دائیں جانب معروف پاکستانی امریکن اٹارنی علی نجمی جبکہ بائیں جانب اٹارنی لینا خان کھڑی نظر آئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد دونوں وکلاء، علی نجمی اور لینا خان، مئیر زوہران ممدانی کو قانونی اور پالیسی معاملات پر مشاورت فراہم کر رہے ہیں۔ سٹی ہال میں ان کی موجودگی کو پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

Mayor Zohran Mamdani

مئیر زوہران ممدانی کے پہلے ایگزیکٹو آرڈرز کو ان کے انتخابی وعدوں کی تکمیل کی جانب اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جبکہ سٹی ہال میں یہ دن نیویارک سٹی کی سیاسی تاریخ کا ایک یادگار لمحہ بن گیا۔

زہران ممدانی ، ظہران ممدانی ، ظوہران ممدانی ، زوہران ممدانی ،

Related Articles

Back to top button