بین الاقوامیپاکستان

نیویارک کے بعد ڈیموکریٹس نے میامی کے مئیر کا الیکشن بھی جیت کیا

ایلین ہیگنز مئیر منتخب ، ڈیموکریٹس کو تیس سال بعد مئیر میامی کے الیکشن میں کامیابی

میامی ( اردو نیوز) ایلین ہیگنز نے میامی شہر کے مئیر کا تاریخی الیکشن جیت لیا ہے اور تیس سال کے بعد ڈیموکریٹس کو میامی کے مئیر کے الیکشن میں بڑی جیت سے ہم کنار کردیا ہے۔ ایلین ہنگنز کی کامیابی سے میامی پر ریپبلکن پارٹی کا30سالہ تسلط ختم ہو گیا، مئیر میامی کے الیکشن میں کامیابی ڈیموکریٹس کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے پہلے سال میں لوکل گورنمنٹ الیکشن میں بڑی کامیابی ہے ۔
ایلین ہنگنز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی کامیابی کا اعلان کر دیا ، ایلین ہنگنز ، جو پہلے کاو¿نٹی کمشنر رہ چکی ہیں، نے مئیر کے الیکشن میں سٹی مینیجر ایمیلیو گنزالز کو شکست دی جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تائید و حمایت حاصل تھی ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایلین ہنگنز ، میامی کی129سالہ تاریخ میں منتخب ہونے والی پہلی خاتون مئیر ہیں ، فلوریڈا ڈیموکریٹ پارٹی کی قیادت سمیت ملک بھر سے ڈیموکریٹس کی ایلین ہنگنز کو مبارکبادیں
سیاسی تجزئیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں کی وجہ سے بھی ریپبلکن کو میامی شہر میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Democrats Win Miami Mayor’s Race as Eileen Higgins Secures Victory After New York Triumph

 

 

Related Articles

Back to top button