بین الاقوامیخبریں

میئر ممدانی کا سٹی ہال میں پہلا دن، سٹاف پر حکم چلانے کی بجائے ، الٹا اُن کی خدمت پر لگ گئے

مئیر زوہران ممدانی نے نہایت سرد موسم میں تقریب حلف برداری کے بعد سٹاف کو خود ہاٹ چاکلیٹ پیش کی

نیویارک (اردو نیوز)نیو یارک سٹی کے نئے مئیر زوہران ممدانی نے اپنی حلف برداری کے بعد سٹی ہال کو اس وقت نہیں چھوڑا جب کیمرے بند ہو گئے۔ حلف برداری کی تقریب کے کئی گھنٹے بعد بھی وہ دوبارہ نیویارک سٹی ہال پہنچے اور سرد موسم میں کام کرنے والے سٹی ایونٹس اسٹاف کے ساتھ موجود رہے۔سخت سردی میں تقریب کا سامان سمیٹنے والے عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے مئیر زوہران ممدانی نے خود آگے بڑھ کر انہیں گرم چاکلیٹ پیش کی۔ اس غیر رسمی مگر انسان دوست عمل کو وہاں موجود افراد نے نہایت سراہا۔

ذرائع کے مطابق مئیر ممدانی کا کہنا تھا کہ شہر کو چلانے والے اصل لوگ یہی محنت کش ہیں، اور ان کی خدمات کا اعتراف صرف تقریبات تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا یہ طرزِ عمل نئی انتظامیہ کی عوام دوستی اور عملی قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔

سٹی ہال میں اس منظر کو نہ صرف اسٹاف بلکہ شہری حلقوں میں بھی ایک مثبت پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مئیر ممدانی محض بیانات نہیں بلکہ عملی مثال پر یقین رکھتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button