بین الاقوامیکالم و مضامین

مئیر ایرک ایڈمز مئیر نیویارک سٹی کے الیکشن سے دستبردار نہیں ہورہے، ترجمان

Mayor Eric Adams Is Not Withdrawing from NYC Election, Says Spokesperson

کوئی بھی افواہ یا ٹویٹ جو یہ کہے کہ میئر ایڈمز اس ہفتے دستبردار ہو رہے ہیں، محض جھوٹ ہے، ترجمان


نیویارک (اردونیوز) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمزکے ترجمان ٹوڈ شاپیرو نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ مئیرایرک ایڈمز چار نومبر میں ہونے والے مئیر نیویارک سٹی کے الیکشن سے دستبردار ہو رہے ہیں ، ترجمان کا کہنا کہ مئیر دوڑ میں جیتنے کے لئے شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا تھا کہ بالکل واضح کر دیں کہ کوئی بھی افواہ یا ٹویٹ جو یہ کہے کہ میئر ایڈمز اس ہفتے دستبردار ہو رہے ہیں، محض جھوٹ ہے ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پروپیگنڈا ،اُن مایوس مخالفین کی جانب سے کیا جا رہا ہے جو میئر ایرک ایڈمزکی کارکردگی، ان کی انتخابی مہم کی توانائی یا عوامی حمایت کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ صرف اس ویک اینڈ پر ہی میئر کے 20 سے زائد پروگرامز طے ہیں جن میں بڑے جلسے، کمیونٹی میٹنگز اور درجنوں فنڈ ریزنگ ایونٹس شامل ہیں۔ مہم پوری طرح متحرک ہے اور میئر خود بھرپور انداز میں میدان میں موجود ہیں۔ ایرک ایڈمز انتخابی دوڑ میں ہیں اور جیت کے لیے پرعزم ہیں، کسی بھی قسم کی افواہیں یا سیاسی چالیں اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔
مئیر ایڈمز نے گذشتہ ہفتے ایک انٹر فیتھ میٹنگ میں بھی شرکت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیویارک میں مسلم امریکن کمیونٹی کو ماہ رمضان کے دوران مساجد میں لاوڈ سپیکر پر اذان کی اجازت دی ۔ اس کے علاوہ ان کے دور میں مسلم امریکن کمیونٹی کے لئے سب سے زیادہ کام کئے گئے ۔

Mayor Eric Adams Is Not Withdrawing from NYC Election, Says Spokesperson

Related Articles

Back to top button