پاکستاناوورسیز پاکستانیز

پاک امریکن سوسائٹی کا رکن پنجاب اسمبلی میاں منیر کے اعزاز میں عشائیہ

اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو سراہنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں ۔ اوورسیز کمیونٹی ، ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ،میاں منیر

اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو سراہنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں ، اوورسیز کمیونٹی ، ملک و قوم کا اثاثہ ہیں اور ہمیں ان کی خدمت اور کردار پر فخر ہے ،میاں منیر

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم نمائندہ تنظیم پاک امریکن سوسائٹی کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے رکن پنجاب اسمبلی میاں منیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔ ڈاکٹر اشرف چوہدری ، شمس الزمان کے زیر اہتمام عشائیہ میں شریک میزبان کا کردار کمیونٹی رہنما اعجاز احمد شاہ نے بھی اداکیا۔ عشائیہ میں پاک امریکن سوسائٹی کے اہم عہدیداروں کے علاوہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں انسپکٹر عدیل رانا ،خالد اعوان او ر وقاص احمد نے بھی شرکت کی ۔

پاک امریکن سوسائٹی کا رکن پنجاب اسمبلی میاں منیر کے اعزاز میں عشائیہ
PAS USA, Mian Munir MPA

پاک امریکن سوسائٹی کی جانب سے میاں منیر (ایم پی اے ) کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا گیااور انہیں امریکہ میں مقیم اوورسیز کمیونٹی بالخصوص پاک امریکن سوسائٹی کی کمیونٹی اور ملک وقوم کے لئے خدمات کے بارے میں بتایا گیا۔ شمس الزمان اور ڈاکٹر اشرف چوہدری نے پاک امریکن سوسائٹی کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کی جانیوالی امدادی کاروائیوں اور فنڈ ریزنگ کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔
میاں منیر نے شمس الزمان ، اعجاز احمد شاہد اور اشرف چوہدری سمیت میزبانان کا عزت افزائی اور پذیرائی پر شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو سراہنے کے لئے اُن کے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔ اوورسیز کمیونٹی ، ملک و قوم کا اثاثہ ہیں اور ہمیں ان کی خدمت اور کردار پر فخر ہے ۔
میاں منیر نے انسپکٹر عدیل رانا کو بھی نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے پاکستانی امریکن ہونے کا اعزاز ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ کمیونٹی کے لئے ایک رول ماڈل ہیں ۔
اعجاز احمد شاہد، خالد اعوان کی جانب سے بھی میاں منیر کو امریکہ آمد پر خوش آمدیدکہا گیا ۔

Related Articles

Back to top button