نیوجرسی کی مسلم امریکن کمیونٹی کا گورنر کی امیدوار مائیکی شیرل کی حمایت کا اعلان
New Jersey Muslim American Community Endorses Gubernatorial Candidate Mikie Sherrill

تقریب امریکن مسلمز فار ڈیموکریسی ایڈووکیٹس، وائسز آف نیو جرسی اور نیو جرسی مسلم ایکشن الائنس کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس کے انعقاد میں ڈاکٹر زبیر اور حنان ارشدنے کلیدی کردار ادا کیا
میکی شیریل نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، جن میں ان کا نیوی ہیلی کاپٹر پائلٹ ہونا، وفاقی پراسیکیوٹر کے طور پر خدمات اور کانگریس وومن کے طور پر چار مرتبہ منتخب ہونا شامل ہے
نیو جرسی ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، لیکن ہم یہ انتخاب جیت سکتے ہیں اور جیتنا ہی ہوگا، ڈیموکریٹ پرائمری الیکشن میں امیدوار کانگریس وومین شیرل کا ڈاکٹر زبیر، حنان ارشد سمیت کمیونٹی کا شکرئیہ
میکی شیریل نے نیو جرسی کے ایک ریڈ (ریپبلکن) ضلع کو بلیو (ڈیموکریٹک) میں تبدیل کیا، اور وہ نہ صرف مضبوط رہنما ہیں بلکہ تمام کمیونٹیز کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،ڈاکٹر زبیر
مائیکیشیریل نے ہمیشہ دوسروں کی خدمت کو ترجیح دی ہے۔ وہ تقسیم نہیں، اتحاد کی سیاست کرتی ہیں اور یہی قیادت آج کی ضرورت ہے،مڈل سیکس کاؤنٹی ڈیموکریٹک چیئرمین کیون مک کیب
ہمیں اپنی امیگریشن پالیسیوں کو انسانیت، انصاف اور آئینی اصولوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ میں غیر ضروری حراستوں کے خلاف ہوں اور ہر فرد کو قانونی عمل کا حق ملنا چاہیے۔ ہمارا نظام امیگرنٹسکو خوفزدہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ ان کی راہیں ہموار کرنے کے لیے ہونا چاہیے، کانگریس وومین مائیکی شیرل
نیوجرسی ( اردونیوز) کانگریس وومن میکی شیریل نے 2025 کے نیو جرسی گورنر شپ الیکشن کے لیے اپنی انتخابی مہم کو مزید تقویت دی، جب انہوں نے نیوجرسی میں ایک بھرپور کمیونٹی ملاقات و تعارفی تقریب میں شرکت کی۔کمیونٹی اجتماع میں نیو جرسی کی مسلم امریکن کمیونٹی کے سرکردہ رہنماو¿ں، منتخب نمائندوں، سماجی کارکنوں، نوجوانوں اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ تقریب مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیموں امریکن مسلمز فار ڈیموکریسی ایڈووکیٹس، وائسز آف نیو جرسی اور نیو جرسی مسلم ایکشن الائنس کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس کے انعقاد میں ڈاکٹر زبیر اور حنان ارشدسمیت ان کے ساتھیوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ منتظمین نے میکی شیریل کے سیاسی سفر، عوامی خدمات اور اقلیتی کمیونٹیوں کے لیے ان کی آواز کو سراہا اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ نیو جرسی کے مستقبل کی قیادت موثر طریقے سے انجام دے سکتی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میکی شیریل نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، جن میں ان کا نیوی ہیلی کاپٹر پائلٹ ہونا، وفاقی پراسیکیوٹر کے طور پر خدمات اور کانگریس وومن کے طور پر چار مرتبہ منتخب ہونا شامل ہے۔ انہوں نے تعلیمی اصلاحات، صحت کی سہولیات تک رسائی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، اور جامع و باہمی احترام پر مبنی قیادت کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیا۔
انہوں نے کہا، “ہم ایک مثالی ریاست بن سکتے ہیں، جہاں ہر طبقے، نسل اور عقیدے کو برابری کے مواقع میسر ہوں۔”

انہوں نے ریپبلکن پارٹی کے متوقع امیدوار جیک سیاتریلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “نیو جرسی ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، لیکن ہم یہ انتخاب جیت سکتے ہیں اور جیتنا ہی ہوگا۔”
تقریب کے دوران ایک اہم لمحہ اس وقت آیا جب ہائی اسکول کی طالبہ علینہ عمرزئی نے امیگریشن سے متعلق ایک سوال کیا۔ انہوں نے پوچھا کہ مسلم اور دیگر تارکین وطن کمیونٹیز جنہیں حراست، ویزا تاخیر اور امتیازی پالیسیوں کا سامنا ہے، ان کے لیے کیا عملی اقدامات کیے جائیں گے؟ اس پر میکی شیریل نے واضح الفاظ میں کہاکہ ہمیں اپنی امیگریشن پالیسیوں کو انسانیت، انصاف اور آئینی اصولوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ میں غیر ضروری حراستوں کے خلاف ہوں اور ہر فرد کو قانونی عمل کا حق ملنا چاہیے۔ ہمارا نظام امیگرنٹسکو خوفزدہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ ان کی راہیں ہموار کرنے کے لیے ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر زبیر نے تقریب کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے کہا، “میکی شیریل نے نیو جرسی کے ایک ریڈ (ریپبلکن) ضلع کو بلیو (ڈیموکریٹک) میں تبدیل کیا، اور وہ نہ صرف مضبوط رہنما ہیں بلکہ تمام کمیونٹیز کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
مڈل سیکس کاؤنٹی ڈیموکریٹک چیئرمین کیون مک کیب نے کہا، “میکی شیریل نے ہمیشہ دوسروں کی خدمت کو ترجیح دی ہے۔ وہ تقسیم نہیں، اتحاد کی سیاست کرتی ہیں — اور یہی قیادت آج کی ضرورت ہے۔”
منتظمین نے تقریب کے اختتام پر کمیونٹی ممبران، رضاکاروں، اور مقام فراہم کرنے والے عملے کا شکریہ ادا کیا۔ حنان ارشد نے کہا، “ایسی تقریبات ہماری جمہوریت کی طاقت اور اقلیتوں کے بڑھتے ہوئے سیاسی شعور کا مظہر ہیں۔”

تقریب سے نیوجرسی کے اہم منتخب و دیگر قائدین ، حنان ارشد نے بھی اپنے خطاب میں کانگریس وومین مائیکی شیرل کو گورنر نیوجرسی کے لئے موزوں ترین امیدوار قرار دیا اور کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ 10نومبر کے پرائمری الیکشن میں انہیں ووٹ دیں ۔
نیو جرسی میں ابتدائی ووٹنگ 3 جون سے شروع ہو رہی ہے، جبکہ ڈیموکریٹک پرائمری 10 جون کو ہوگی۔ مسلم امریکن کمیونٹی کی متحرک حمایت میکی شیریل کی مہم کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
New Jersey Muslim American Community Endorses Gubernatorial Candidate Mikie Sherrill