اوورسیز پاکستانیزپاکستان

لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں 22سالہ پاکستانی امریکن محمد حسنین قمر کار حادثے میں جاں بحق

محمد حسنین قمر کی کار کو حادثے سفک کاؤنٹی کی ہیکچر سٹیٹ پارک وے پر پیش آیا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا، کمیونٹی کا متوفی کے والد قمر اقبال سے اظہار تعزیت

نیویارک ( اردو نیوز )نیویارک کے نواح میں واقع سفک کاؤنٹی میں پیش آنیوالے ایک کار حادثے میں جواں سال پاکستانی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سفک کاؤنٹی کی ہیکچر سٹیٹ پارک وے پر پیش آنیوالے کار حادثے میں 22سالہ پاکستانی امریکن محمد حسنین قمر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ متوفی (محمد حسین قمر ) بروکلین ، نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اور ون نیشن تنظیم کے بور ڈممبر قمر اقبال کے صاحبزادے تھے۔بتایا گیا ہے کہ سنگل وہیکل حادثے میں محمد حسنین کی کار بے قابو ہونے کے بعد پارک وے کی سائیڈ پر موجود درختوں سے ٹکرائی اور اس حادثے میں محمد حسنین قمر شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی جاں کی بازی ہار گئے ۔
قمر اقبال جو کہ پاکستان کے نجی دورے پرتھے ، اپنے صاحبزادے کے کار حادثے کی اطلاع ملنے بعد امریکہ واپسی کے لیے پاکستان سے نیویارک کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔
محمد حسین قمر مرحوم کی نماز جنازہ بدھ ، سات جنوری کو مکی مسجد بروکلین ( نیویارک ) میں بعد نماز ظہر دوپہر ایک بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد مرحوم کی تدفین نیوجرسی میں واقع قبرستان میں کی جائے گی ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان اور دوست احباب کی جانب سے قمر اقبال سے ان کے جواں سال صاحبزادے کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی محمد حسین قمر کی جواں سال موت کی وجہ سے سوگوار ہو گئی ہے اور کمیونٹی سوگوار خاندان کے لئے دعا گو ہے ۔

Mohammad Hasanain Qamar, Suffolk County, Urdu News USA

Related Articles

Back to top button