پاکستانخبریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پاٹیل سے اہم ملاقات

Interior Minister Mohsin Naqvi Meets FBI Director Kash Patel in Washington to Discuss Counterterrorism, Immigration, and Exchange Programs

نیویارک (محسن ظہیر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حالیہ دورہ امریکن کے دوران واشنگٹن ڈی سی میںامریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کاش پاٹیل سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی، غیر قانونی امیگریشن اور افسران کے تبادلے کے پروگرامز سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ سیدمحسن نقوی نے کاش پاٹیل سے اپنی ملاقات کو ”بہترین“ قرار دیا اور ایف بی آئی ڈائریکٹر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ”ایف بی آئی ڈائریکٹر کش پٹیل سے شاندار ملاقات ہوئی، ہم نے غیر قانونی امیگریشن، انسدادِ دہشت گردی اور افسران کے تبادلے کے پروگرامز پر تعاون پر گفتگو کی۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور وڑن انہیں بہترین شراکت دار بناتے ہیں۔“
دوسری جانب وزیراعظم میاں شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد ایک مصروف ہفتہ مکمل کر کے امریکہ سے لندن روانہ ہو گئے۔

Interior Minister Mohsin Naqvi Meets FBI Director Kash Patel in Washington to Discuss Counterterrorism, Immigration, and Exchange Programs

نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button