امریکہ بھر میں عید الالضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی، سنت ابراہیمی کی ادائیگی
Muslim Americans Celebrate Eid al-Adha with Enthusiasm Across the U.S., Marking the Spirit of Abrahamic Tradition

امریکی شہروں میں نما ز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میںلاکھوں کی تعداد میں مسلم امریکن کمیونٹی ارکان نے با جماعت نماز عید اداکی جس کے بعد نمازی ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی
نیویارک ( محسن ظہیر)امریکہ بھر میں مسلم امریکن کمیونٹی نے عید الالضحٰی روایتی مذہبی جو ش و خروش کے ساتھ منائی ۔ نیویارک ، واشنگٹن ڈی سی ، شکاگو، میری لینڈ، لاس اینجلس، ورجینیا سمیت اہم امریکی شہروں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میںلاکھوں کی تعداد میں مسلم امریکن کمیونٹی ارکان نے با جماعت نماز عید اداکی جس کے بعد نمازی ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی ۔
نماز عید کے اجتماعات پر مسلم امریکن کمیونٹی سمیت پورے عالم اسلام کے لئے خصوصی دعائیں کی گیں اور غزہ اور کشمیر کے فلسطینیوں کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ نماز عید کے خطبات میں علماءکرام کی جانب سے قربانی کے جذبے کے تحت ایک دوسرے بالخصوص ضرورت مندوں کی مدد اور انہیں خوشیوں میں شریک کرنے پر زور دیا گیا ۔
نارتھ امریکہ میں اس سال اہل سنت اور اہل تشیع نے ایک ساتھ عید الالضحیٰ منائی ۔ کمیونٹی ارکان کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے بکرے اور گائے ذبح کی گئیں ۔
Muslim Americans Celebrate Eid al-Adha with Enthusiasm Across the U.S., Marking the Spirit of Abrahamic Tradition