بین الاقوامی

نیوجرسی میں حلال سپاٹس کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ مسلم ہیریٹیج منتھ فیسٹول

مسلم ہیریٹیج منتھ فیسٹول نے مسلم امریکن کلچر ، روایات کی بھرپور عکاسی کی گئی ۔ دو روز تک جاری رہنے والے فیسٹول میں ہزاروں کی تعداد میں مسلم امریکن کمیونٹی سمیت مقامی امریکی وزیٹرز شریک ہوئے

نیوجرسی (محسن ظہیر سے )امریکی ریاست نیوجرسی میں مسلم امریکن کمیونٹی کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم”جرسی حلال سپاٹس “ کے زیر اہتمام مسلم ہیریٹیج منتھ کے سلسلے میں دوسرا سالانہ مسلم ہیریٹیج منتھ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ ایکسپو سنٹر نیوجرسی میں منعقدہ دو روزہ مسلم ہیریٹیج منتھ فیسٹول کے انعقاد میں ”جرسی حلال سپاٹس “ کے عمران رضوی ، عدنان رضوی ، تنویر چوہدری اور آدم عارف سمیت ان کے ساتھیوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔مسلم ہیریٹیج منتھ فیسٹول میں فوڈ فیسٹول کے ساتھ ساتھ بازار کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مسلم امریکن کمیونٹی کے نیوجرسی سمیت امریکہ کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے مسلم امریکن وینڈرز نے ایک سو سے زائد فوڈ اور نان فوڈ سٹالز جن میں ملبوسات ، گفٹ آئٹمز، جیولری ، روزہ مرہ اشیاءکی آئٹمزسمیت دیگر مصنوعات کے سٹالز لگائے ۔
مسلم ہیریٹیج منتھ فیسٹول نے مسلم امریکن کلچر ، روایات کی بھرپور عکاسی کی گئی ۔ دو روز تک جاری رہنے والے فیسٹول میں ہزاروں کی تعداد میں مسلم امریکن کمیونٹی سمیت مقامی امریکی وزیٹرز شریک ہوئے اور انہوں نے ایک ہی چھت تلے ، مسلم امریکن کلچر، فوڈ اور روایات کی بھرپور عکاسی دیکھی اور خوب محظوظ ہوئے ۔
فیسٹول میں شرکاءکو محظوظ کرنے کے لئے نشید پروگرام کے علاوہ سٹینڈ اپ کامیڈی کا بھی خاص اہتمام کیا گیا تھا جس میں امریکہ کی مختلف ریاستوں سے آئے نامور پرفارمرز نے شرکاءکو خوب انٹرٹین کیا ۔
واضح رہے کہ نیوجرسی سٹیٹ کے گورنر کی جانب سے تین سال قبل کئے گئے ، فیصلے کے تحت نیوجرسی سٹیٹ میں ہر سال مسلم ہیریٹیج منتھ منایا جاتا ہے ۔ اس مناسبت سے ’جرسی حلال سپاٹس “ کے زیر اہتمام گذشتہ دو سالوں سے سالانہ مسلم ہیریٹیج منتھ فیسٹول کا انعقاد شروع کیا گیا ہے ۔
فیسٹو ل کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نیوجرسی میں ہر روز مسلم امریکن کمیونٹی کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور مسلم ہیریٹیج منتھ کی مناسبت سے فیسٹو ل کے انعقاد سے مسلم امریکن کمیونٹی کو نہ صرف اپنے کلچر ، فوڈ ، بزنسز اور فوڈز کے حوالے سے امریکی عوام بلکہ امریکہ میں پروان چڑھنے والی اپنی نسلوں کو بھی اپنے کلچر اور روایات کے بارے میں آگاہی کا موقع ملتا ہے ۔ منتظمین کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کا مسلم ہیریٹیج منتھ فیسٹول ہر لحاظ سے کامیاب رہا ۔ بڑی تعداد میں لوگ فیسٹول میں شریک ہوئے ۔ اس سلسلے میں آگے بڑھایا جائیگا ۔

New Jersey: The second annual Muslim Heritage Month Festival was successfully organized by the prominent Muslim American organization Jersey Halal Spots at the New Jersey Expo Center. The two-day festival was held as part of Muslim Heritage Month celebrations and highlighted the rich culture, traditions, and entrepreneurial spirit of the Muslim American community.

Key organizers including Imran Rizvi, Adnan Rizvi, Tanvir Chaudhary, Adam Arif, and their team played a vital role in making the event a success. The festival featured a large food festival and marketplace, with more than 100 food and non-food stalls set up by Muslim American vendors from New Jersey and various other U.S. states. Products included apparel, jewelry, gift items, daily-use goods, and a wide variety of halal foods.

The event showcased Muslim American culture and traditions under one roof and attracted thousands of attendees, including members of the Muslim American community and local American visitors. Entertainment programs such as nasheed performances and stand-up comedy by renowned performers from different states added to the festive atmosphere.

It is noteworthy that the State of New Jersey has officially recognized Muslim Heritage Month for the past three years following a decision by the Governor. In this context, Jersey Halal Spots has been organizing the annual festival for the last two years.

Festival organizers stated that the growing Muslim American population in New Jersey makes such events vital, as they provide an opportunity to introduce Muslim culture, food, and businesses not only to the wider American public but also to younger generations of Muslim Americans. They added that compared to last year, this year’s festival was more successful in every respect and will be expanded further in the future.

Related Articles

Back to top button