اوورسیز پاکستانیز

جیکسن ہائٹس: سن رائز ریسٹورنٹ کے مالک ندیم اکبر کی والدہ انتقال کر گئیں

ندیم اکبر سے دوست احباب اور کمیونٹی کا اظہار تعزیت ، مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا

نیویارک (اردو نیوز) نیویارک کے علاقے جیکسن ہائٹس میں واقع سن رائز ریسٹورنٹ کے مالک ندیم اکبر کی والدہ، نسیم اکبر، 83 برس کی عمر میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔

مرحومہ نسیم اکبر کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ ان کے پسماندگان میں تین بیٹے، ندیم اکبر، جہانگیر اکبر اور وسیم اکبر شامل ہیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ ظہر لانگ آئی لینڈ میں واقع اسلامک سینٹر آف لانگ آئی لینڈ میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

مرحومہ کے انتقال پر نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی ہے 

Related Articles

Back to top button