پاکستانخبریں

انجنئیربدر بھٹی کو ”این ای ڈی“ یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 

NEDATS Honors Founding Member Badar Bhatti with Lifetime Achievement Award at Scholarship Gala

”این ای ڈی “ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل انجینئرز کی تنظیم ”این ای ڈی“ المنائی ایسوسی ایشن آف ٹرائی اسٹیٹ (NEDATS) کی نیوجرسی میں سالانہ تقریب
پاکستانی امریکن کمیونٹی نے انجنئیر بدر بھٹی کو اس باوقار اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی، اور ان کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے نہ صرفNEDATS بلکہ وسیع تر پاکستانی کمیونٹی کو فائدہ پہنچایا ہے

نیوجرسی ( محسن ظہیرسے) ”این ای ڈی “ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل انجینئرز کی تنظیم ”این ای ڈی“ المنائی ایسوسی ایشن آف ٹرائی اسٹیٹ (NEDATS) نے اپنی سالانہ اسکالرشپ اور عید ملن کی تقریب نیوجرسی میں منعقد کی۔ اس پر وقار تقریب میں”این ای ڈی “ کے سابق طلبہ، کمیونٹی رہنماو¿ں اور سرکاری و نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔

انجنئیربدر بھٹی کو ”این ای ڈی “ یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 
Engineer Badar Bhatti NEDATS Gala 2025

تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز شخصیت الیکٹریکل انجنئیربدر بھٹی کو ان کی تنظیم کے لیے طویل خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ بدر بھٹی نے ”این ای ڈی “ یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجنئیرنگ کر رکھی ہے ۔ بدر بھٹی ”این ای ڈی“ المنائی ایسوسی ایشن آف ٹرائی اسٹیٹ کے بانی بورڈ ممبر ہیں اور گزشتہ بارہ سال سے مسلسل تنظیم کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت اور وژن کو ”این ای ڈی “ کے استحکام اور ترقی میں کلیدی حیثیت حاصل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔۔۔نیوجرسی میں شمع حیدر کا تیسری ٹرم کےلئے اسمبلی وومین کا الیکشن اور الیکشن ریکارڈ

تقریب میں ’این ای ڈی“ المنائی ایسوسی ایشن آف ٹرائی اسٹیٹ کے عہدیداران نے بدر بھٹی کی تعلیمی اسکالرشپس، نیٹ ورکنگ، اور نوجوان انجینئرز کی سرپرستی میں خدمات کو سراہا۔ ان کی محنت اور جذبے نے نیڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نے انجنئیر بدر بھٹی کو اس باوقار اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی، اور ان کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے نہ صرفNEDATS بلکہ وسیع تر پاکستانی کمیونٹی کو فائدہ پہنچایا ہے۔

انجنئیربدر بھٹی کو ”این ای ڈی “ یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 
Engineer Badar Bhatti NEDATS Gala 2025

تقریب میں نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی جنہوں نے نیڈ فارغ التحصیل انجینئرز کے کردار کو سراہا۔ انجینئرایرک میکفارلین ، فرسٹ ڈپٹی کمشنر اور چیف انجینئر، نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن؛ انجینئررضوان بیگ ، پورٹ اتھارٹی آف نیویارک و نیوجرسی؛ انجینئرتھامس وائن ، ڈپٹی کمشنر برائے انفراسٹرکچر؛ اور انجینئرپال شوارتز ، ڈپٹی کمشنر برائے پل، تقریب کے معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ ان کی موجودگی نیڈ کمیونٹی کی پیشہ ورانہ حیثیت اور سرکاری اداروں سے مضبوط روابط کی عکاسی کرتی ہے۔
تقریب کی کلیدی مقررہ بین الاقوامی اسپیکر اور انسانی حقوق کی علمبردار ڈاکٹر سمرہ ظفر تھیں، جنہوں نے اپنے متاثر کن خطاب میں خود اعتمادی، حوصلے اور خدمت خلق کے پیغام کو اجاگر کیا۔تقریب کا اختتام روایتی عید ڈنر، ثقافتی پروگرامز اور نیٹ ورکنگ سیشن کے ساتھ ہوا، جہاں شرکاءنے نیڈ یونیورسٹی کی یادیں تازہ کیں اور کمیونٹی کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔

انجنئیربدر بھٹی کو ”این ای ڈی “ یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 
Engineer Badar Bhatti NEDATS Gala 2025

یہ بھی پڑھیں ۔۔۔۔اردو نیوز یو ایس اے

NEDATS Honors Founding Member Badar Bhatti with Lifetime Achievement Award at Scholarship Gala

Teaneck, NJ – May 2025 — The NED Alumni Association of Tri-State (NEDATS) hosted its annual Scholarship and Eid Celebration ceremony at the Teaneck Marriott, bringing together NED University alumni, professionals, and community leaders for an inspiring evening of recognition, culture, and celebration.

The highlight of the evening was the presentation of the Lifetime Achievement Award to Badar Bhatti, a founding board member of NEDATS. Bhatti, who has dedicated over twelve years to the organization, was honored for his visionary leadership, commitment to student support, and his role in strengthening the NED alumni network across the Tri-State area.

NEDATS officials commended Bhatti’s efforts in fostering mentorship and professional growth opportunities for young engineers. His unwavering dedication has been instrumental in the growth and impact of the organization.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button