لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں محمد شعیب کی قیادت میں پشتونوں کی نئی تنظیم کا اعلان
New Pashtun organization announced in Long Island, New York under the leadership of Muhammad Shoaib
نیویارک( اردو نیوز) لانگ آئی لینڈ، نیویارک کے پشتونوں کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیاگیا۔تنظیم کے بانی اور چیف آرگنائزر محمد شعیب نے اس کا پہلا اجلاس منعقد کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض اکرام خان نے ادا کئے۔ فرید خان نے قرآن پاک کی تلاوت سے اجلاس کا آغاز کیا۔ میاں توحید اللہ نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور جنرل باڈی میٹنگ میں لوگوں سے اس پر رائے لی۔ یہ اغراض اور مقاصد رحیم اللہ یوسفزئی ،اکرام خان، عطاءاللہ ،امجد خان، الفت خان ، محمد شعیب اور توحید اللہ نے مل کر بنائے تھے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
میاں توحید اللہ نے بتایا کہ تنظیم کے پہلے اجلاس میں 7بڑی تعداد میں کمیونٹی ارکان شریک ہوئے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تنظیم کے وٹس ایپ گروپ میں ممبرز کی تعداد 174ہو گئی ہے ۔
تنظیم کے زیر اہتمام کمیونٹی سنٹر کا قیام ، ممبرز کی فلاح و بہبود کے لئے کام ،عید ملن پارٹی ، سمر پکنگ بشمول فیملی اور کمیونٹی کے دکھ درد اور خوشی میں اکٹھی شرکت کرنا ہے۔ محمد شعیب نے شرکاءسے اس پررائے لی اور ان کے سوالات کے جواب دیئے۔ شرکاءنے بہت مفید مشورے دیئے جس پر عمل درآمد کیا جائے۔اجلاس میں شرکاءکے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور ان کاشرکت پر شکرئیہ ادا کیا گیا۔
New Pashtun organization announced in Long Island, New York under the leadership of Muhammad Shoaib



