اوورسیز پاکستانیز

نیویارک: احسان الحق سے والدہ کی وفات پر کمیونٹی کا اظہار تعزیت

New York Community Offers Condolences to Ahsan ul Haq on Mother’s Passing; He Returns from Pakistan

احسان الحق جو کہ اپنی والدہ کی وفات کے بعد مرحومہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے پاکستان گئے تھے،نیویارک واپس پہنچ گئے ہیں

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت احسان الحق جو کہ اپنی والدہ کی وفات کے بعد مرحومہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے پاکستان گئے تھے، نیویارک واپس پہنچ گئے ہیں۔ احسان الحق سے دوست احباب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔
احسان الحق نے تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو اُن کے غم میں شریک ہوئے اور ان کی والدہ مرحومہ کے لئے دعا گو رہے۔ احسان الحق نے دوست احباب سے اپیل کی کہ وہ اُن کی والدہ مرحومہ کو اپن دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔

New York Community Offers Condolences to Ahsan ul Haq on Mother’s Passing; He Returns from Pakistan

Related Articles

Back to top button