پاکستان

امریکہ اور کینیڈا کا بارڈ مزید ایک ماہ بند رہیگا

کورونا وبا کی صورتحال کی وجہ سے امریکہ اور کینڈا کے بارڈر کی بندش کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، بارڈر31مئی تک بند رہے، صرف ضروری سفر کی اجازت ہو گی

واشنگٹن، ٹورنٹو(اردونیوز)کوروناوائرس وبا (کووڈ۹۱)کی وجہ سے امریکہ اور ہمسائیہ ملک کینیڈا کا بارڈز جو کہ گذشتہ کئی ماہ سے بند ہے ، کی بندش میں ایک ماہ کی اور توسیع کر دی گئی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان بارڈر اب 31مئی تک بند رہے گا۔ اس بات کا اعلان دونوں ممالک کی جانب سے الگ الگ کیا گیا تاکہ بارڈر کی بندش کے دوران ضروری (ایسنشل) آمدو رفت کی اجازت ہو گی ۔ بارڈر کی بندش کا فیصلہ کورونا وبا کی وجہ سے کیا گیا ۔ امریکہ میں کورونا کیسوں کی تعداد اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ امریکہ میں ملک کی کل آبادی کے بالغ افراد کی آدھی آبادی کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے تاہم کورونا کیسوں کی تعداد میں اضافے اور اموا ت کی صورتحال کے پیش نظر کینیڈا کی جانب سے بارڈر کی بندش کو مزید ایک اور ماہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

USA Canada Border to remain close

Related Articles

Back to top button